Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیجنڈری اداکار منوج کمار کا ممبئی میں ۸۷؍ برس کی عمر میں انتقال

Updated: April 04, 2025, 10:54 AM IST | Mumbai

لیجنڈری اداکار اور فلمساز منوج کمار، جو ہندوستانی سنیما کے نامور اداکار تھے، ۴؍ اپریل۲۰۲۵ء کو۸۷؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اداکار نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں صبح ۴؍ بجکر ۳؍ منٹ پر آخری سانس لی۔

Famous Bollywood actor Manoj Kumar. Photo: INN.
بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج کمار۔ تصویر : آئی این این۔

لیجنڈری اداکار اور فلمساز منوج کمار، جو ہندوستانی سنیما کے نامور اداکار تھے، ۴؍ اپریل۲۰۲۵ء کو۸۷؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ متعدد فلموں میں محب وطن کردار ادا کرنے کیلئے پیار سے’’بھارت کمار‘‘ کے نام سے جانے جانے والے اداکار نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں صبح ۴؍ بجکر ۳؍ منٹ پر آخری سانس لی۔ طبی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ ایکیوٹ مایوکارڈیل انفکشن یعنی دل کا شدید دورہ بتایا گیا ہے۔ رپورٹس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ منوج کمار پچھلے کچھ مہینوں سے جگر کی بیماری سے لڑ رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب تھی۔ ۲۱؍فروری۲۰۲۵ء کو ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: جیا پردہ نے تیلگو سے ہندی فلموں تک میں جادو جگایا ہے

ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے غم کا اظہار کیا اور ان کی میراث کا احترام کیا۔ فلمساز اشوک پنڈت نے بھی لیجنڈ اداکار کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ منوج کمار کا اصل نام ہری کرشن گوسوامی تھا۔ ان کی پیدائش ۲۴؍جولائی۱۹۳۷ء کو امرتسر، پنجاب میں ہوئی تھی۔ منوج کمار نے ہندی سنیما میں اپنی جگہ بنائی۔ شہید، اپکار، اور رنگ دے بسنتی جیسی فلموں میں ان کے مشہور کرداروں میں ہندوستانی عوام کے حب الوطنی کے جذبات کی گونج تھی، اپنے پورے کریئر کے دوران کمار ان فلموں میں اپنی اداکاری اور ہدایت کاری دونوں کیلئے مشہور ہوئے جو قومی فخر اور اتحاد کے جذبے پر مرکوز تھیں۔ ہندوستانی فنون میں ان کی بے پناہ شراکت کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں ۱۹۹۲ء میں پدم شری سے نوازا۔ ۲۰۱۵ء میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK