• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئیفا ۲۰۲۴ء: ریکھا پھر پرفارم کریں گی، اس سے قبل ۲۰۱۸ء میں پرفارم کیا تھا

Updated: August 28, 2024, 10:57 PM IST | Mumbai

آئیفا ۲۰۲۴ء امسال ابودھابی متحدہ عرب امارات کے یاس آئی لینڈ میں منعقدکیا جائے گا۔ تین دنوں کے فلم فیسٹیول کی میزبانی شاہ رخ خان اور کرن جوہر کریں گے۔ معروف اداکارہ ریکھا اس آئیفا میں دوبارہ پرفارم کریں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) ۲۰۲۴ء میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا پرفارم کریں گی۔ ابودھابی، متحدہ عرب امارات کے یاس آئی لینڈ میں تین دنوں پر مبنی ایوارڈ کی تقریب ۲۷؍ ستمبر سے ۲۹؍ ستمبر تک منعقد کی جائے گی۔ خیال رہے کہ امسال اس آئیفا کی میزبانی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور معروف ہدایتکار، فلمساز اور اداکار کرن جوہر کریں گے۔ معروف اداکارہ ریکھا، جنہوں نے آئی آئی ایف اے (آئیفا) ۲۰۱۸ء میں بھی پرفارم کیا تھا، نے کہا ہے کہ وہ فلم فیسٹیول کی لیگسی کو قائم رکھنے کیلئے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: انوراگ کشیپ کی’’گینگز آف واسع پور‘‘ فرنچائز۳۰؍ اگست کو دوبارہ ریلیز

ریکھا نے کہا کہ میرے دل میں آئیفا کیلئے مخصوص جگہ ہے۔ ہم اس کے ذریعے نہ صرف ہندوستانی سنیما کا جشن مناتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنی ثقافت، فنکاری اور محبت کو پیش کرتے ہیں۔ یہ مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہوگا جس میں ہندوستانی سنیما کا جادو دوبارہ نظر آئے گا۔ مجھے کئی برسوں سے آئی آئی ایف اے (آئیفا) میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے دوبارہ اس مشہور فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آئی آئی ایف اے (آئیفا) کی لیگسی کو قائم کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ میں آئیفا میں اپنے مداحوں کے ساتھ خوبصورت لمحات باٹنے کی منتظر ہوں۔ مداحوں اور آئیفا کے خاندان نے اس سفر کو حقیقت میں ناقابل فراموش بنا دیا ہے۔ 
آئیفاکی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کہ پہلی مرتبہ آئیفا ایوارڈ ۲۰۲۴ء میں ہندی اور ساؤتھ فلم انڈسٹری ساتھ میں نظر آئیں گے جس کا مقصد ہندوستانی سنیما کے تنوع کو پیش کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK