• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’چھاوا‘ اور ’پشپا ۲‘ میں تصادم، ’چھاوا‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل ہوسکتی ہے

Updated: November 06, 2024, 10:42 PM IST | Mumbai

وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ اور اللوارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونےوالی ہیں۔ تاہم، ’’چھاوا‘‘ کے فلم ساز فلم کی تاریخ ملتوی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اللو ارجن کی فلم پشپا: دی رول کے ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر ریلیز ہونے کے بعد تمام ریکارڈ توڑ دینے کی امید ہے۔ تاہم، فلم سازوں نے تمل فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اسی درمیان وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘بھی اس کے اگلے دن ریلیز ہونےو الی ہے۔تاہم، رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ پشپا ۲؍ ـ دی رول کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے ’’چھاوا‘‘ کے فلم ساز فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر سکتے ہیں۔مڈڈے نے ذرائع سےمعلوم کیا ہے کہ ’’چھاوا‘‘ اسٹیک ہولڈرز، پروڈکشن ہاؤس، ڈائریکٹر لکشمن اور کلیدی کرداروں کیلئے اہم پروجیکٹ ہے۔اسی لئے اس فلم کو اس وقت ریلیز کیا جا سکتا ہے جب کوئی دوسری فلم ریلیز نہ ہو۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: گیت کار انجان فلمی حلقوں میں اپنے گیتوں کےسبب کسی کیلئے انجان نہیں ہیں

تاہم، فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تجارتی تجزیہ کار اس تبدیلی سے خوش ہیں۔ ترن آدرش نے کہا کہ ’’پشپا ۲؍ میں یہ طاقت ہے کہ وہ تمام زبانوں میں بہترین کارکردگی کرے گی جبکہ چھاوا ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔ ان دونوں فلموں سے زیادہ پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ دونوں فلموں میں تصادم بزنس پر اثر انداز ہوگا۔‘‘ راج بنسل نے کہا ہے کہ ’’فلموں میں تصادم تباہ کن ہوسکتا ہے۔‘‘تاہم، فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ چھاوا کے فلم ساز فلم کو پہلے ریلیز کرنے کے بارے سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK