وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم ’’چھاوا‘‘ ۲۰۲۵ء کی تین دنوں میں سب سےزیادہ کاروبارکرنےوالی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں ۵ء۱۱۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2025, 7:09 PM IST | Mumabi
وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم ’’چھاوا‘‘ ۲۰۲۵ء کی تین دنوں میں سب سےزیادہ کاروبارکرنےوالی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں ۵ء۱۱۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
وکی کوشل اور اکشے کھنہ کے درمیان آن اسکرین جنگ جاری ہے کیونکہ چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے کرداروں والی فلم ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر ریکارڈ توڑکاروبار کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ لکشمن اتیکرکی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبارکیا تھا اور اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۰؍ ۳۳؍ کروڑ روپے کا ریکارڈ کاروبار کیا تھا۔ یہ کہاجارہا ہے کہ بیرونی عناصر کی وجہ سے اسے زیادہ تعاون حاصل ہورہا ہے۔ تاہم، زبانی تشہیر کے سبب ’’چھاوا‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ریکارڈ کاروبار کیا تھا اورآہستہ آہستہ فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوتا گیا۔
تین دنوں میں ۵ء۱۱۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار
’’چھاوا‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن یعنی جمعہ کو ۳۱؍ کروڑروپے، دوسرے دن یعنی سنیچر کو ۳۷؍ کروڑ روپے جبکہ تیسرے دن یعنی اتوار کو ۵ء۴۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس طرح فلم نے تین دنوں میں ۵ء۱۱۶؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شیکھر کپور ۱۹۸۳ء کی فلم ’’معصوم‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے
’’چھاوا‘‘ کا عالمی کاروبار
عالمی سطح پر یہ فلم ۱۵۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں عالمی سطح پر ۶۵ء۱۴۸؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی
وکی کوشل کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم
’’چھاوا‘‘ پہلے ہفتے میں وکی کوشل کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبارکرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ وکی کوشل کی یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم ۱۳۰؍ کروڑروپے کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے جبکہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چھترپتی سمبھاجی کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار جبکہ اکشے کھنہ نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا کردار ادا کیا ہے۔
’’چھاوا‘‘ نے کون کون سے ریکارڈ توڑے
’’چھاوا‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں بہت سے ریکارڈ توڑے ہیں ۔ اس فلم نے رتیک روشن کی فلم ’’ٹائیگر فائٹر‘‘ (۱۱۵؍ کروڑ روپے)، دپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوت‘‘،پربھاس اور دپیکا کی فلم ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘، کارتک آرین کی فلم بھول بھلیاں۳‘‘ اور عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ (۱۰۷؍ کروڑ روپے)کا ریکارڈ توڑا ہے۔