وکی کوشل کی فلم ’’ایک جادوگر‘‘کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کردیا گیاہے۔سوجیت سرکارکی ہدایتکاری میں بنی فلم میں وکی کوشل جادوگر کے کردارمیں نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2025, 8:34 PM IST | Mumbai
وکی کوشل کی فلم ’’ایک جادوگر‘‘کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کردیا گیاہے۔سوجیت سرکارکی ہدایتکاری میں بنی فلم میں وکی کوشل جادوگر کے کردارمیں نظر آئیں گے۔
وکی کوشل اپنی فلم ’’چھاوا‘‘کےہٹ ہونے کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوںنے اپنی اگلی فلم’’ایک جادوگر‘‘کے فرسٹ لُک پوسٹر سے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔فلم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تباہی آگئی۔ فلم میں وکی کوشل کے اوتار نے مداحوں کا دل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’یووراج‘‘ کے بعد ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر سلمان خان کی سب سے فلاپ فلم
سیلیبریٹی پاپیرازو اور وائرل بھیانی کے انسٹاگرام پرجاری کئے گئے فلم کے فرسٹ لُک پوسٹر میں وکی کو سبز رنگ کے کپڑے میں دکھایا گیا ہے۔ وہ فلم میں جادوگر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے جبکہ اسے رائسنگ سن فلمز کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا جس نے فلم انڈسٹری کو ’’پیکو‘‘ اور’’اکتوبر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جادو دیکھنے کیلئے تیار ہوجایئے۔ وکی کوشل ’’ایک جادوگر‘‘ کے ساتھ واپس آئیں گے۔‘‘
وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘
وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق اس فلم نے ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک ۲۰ء۵۹۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔