Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’یووراج‘‘ کے بعد ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر سلمان خان کی سب سے فلاپ فلم

Updated: April 05, 2025, 4:08 PM IST | Mumbai

’’یوراج‘‘ کے بعد عید پر ریلیز ہونے والی ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر سلمان خان کے کریئر کی سب سے فلاپ فلم ثابت ہوئی ہے۔ ’’سکندر‘‘نے باکس آفس پر ۵؍دنوں میں ۸۳ء ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۰ء تا ۲۰۱۷ءسلمان خان نے باکس آفس پر کئی بلاک بسٹر فلمیںدی ہیں۔ اس عرصے میں سلمان خان نے ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جن میں ’’دبنگ‘‘ (۲۰۱۰ء)،’’ریڈی‘‘ (۲۰۱۱ء)، ’’بارڈی گارڈ‘‘ (۲۰۱۱ء)، ’’ایک تھا ٹائیگر’’ (۲۰۱۲ء) اور ’’دبنگ۲‘‘ (۲۰۱۲ء) قابل ذکر ہیں۔ سلمان خان نے اپنے ان سنہرے دنوں میں تقریباً ۹؍ آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جن میں ’’کِک‘‘،’’بجرنگی بھائیجان‘‘، ‘‘سلطان‘‘، اور ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’سکندر‘‘ نے پانچ دنوں میں عالمی سطح پر۷۸ء۱۶۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

مداحوں کو سلمان خان کی فلم’’سکندر‘‘ سے کئی توقعات تھیں جس کے ذریعے سلمان خان پردہ ٔسیمیں پر واپس آئے ہیں لیکن یہ فلم بھی فلاپ ثابت ہورہی ہے۔ ’’سکندر‘‘کی ہدایتکاری اے آر مرگادوس نے کی ہے جبکہ اسے ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم نے سلمان خان کی شہرت اور عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں قابل قدر کاروبار کیا جبکہ چوتھے دن سے باکس آفس پر فلم کا کاروبار متاثرہوناشروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سنجے نے سگریٹ اور شراب کا گلاس پکڑنے کہا تو میں ٹھنڈی پڑ گئی تھی: فریدہ جلال

اب باکس آفس انڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’سکندر‘‘۱۷؍ برسوں میں سلمان خان کے کریئر کی سب سے تباہ کن فلم ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان کی فلم یوراج (۲۰۰۸ء)، جو باکس آفس پر فلاپ ہوئی تھی اور جس نے صرف ۳۵؍ لاکھ روپے کا کاروبار کیا تھا، کے بعد ’’سکندر‘‘ باکس آفس پران کی سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ باکس آفس پر اس کی قسمت شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ (۲۰۱۸ء)اور رنویر سنگھ کی فلم ’’۸۳‘‘ کے جیسی ہی ہے۔
یہ تینوں فلمیں زیادہ بجٹ سے تیار کی گی تھیں اور مقامی باکس آفس پر ان کا کاروبار ایک جیسا ہی ہے۔’’سکندر‘‘سلمان خان کی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘کے بعد ان کی بڑی فلاپ فلم ثابت ہوئی ہے جو اس کے زیادہ بجٹ کی وجہ سے ہے۔مقامی باکس آفس پر سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘نے صرف ۵؍دنوں میں۸۳ ء ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور آنےو الے دنوں میں بھی اس کے زیادہ کاروبار کرنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK