امتیاز علی نے شروری کو اپنی اگلی رومینٹک ڈراما فلم میںکاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ ویدانگ رائنا کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 9:57 PM IST | Mumabi
امتیاز علی نے شروری کو اپنی اگلی رومینٹک ڈراما فلم میںکاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ ویدانگ رائنا کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
امتیاز علی اپنی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں جو ایک لو اسٹوری ہوگی اور جس میں دلجیت دوسانجھ، نصیر الدین شاہ اور ویدانگ رائنا اداکاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: سری نگر کی جامع مسجد مسلسل ۶؍ سال شب برات کے موقع پر بند رہی
آخری ایڈیشن
ذرائع کے مطابق امتیاز علی کی اس فلم میں شروری کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو باصلاحیت ہو اور انہوں نے محسوس کیا کہ شروری اس کیلئے بہترین انتخاب ہوں گی۔ انڈسٹری کے مطابق شروری اپنی صلاحیتوں سے کافی شہرت حاصل کر سکتی ہیں۔یہ اجنبی لو اسٹوری اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ شروی اس فلم میں ویدانگ رائنا کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ ‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس کہانی میں بہت سے کردار ہوں گے اور شروری ویدانگ رائنا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔امتیاز علی اس فلم کیلئے سب کچھ کر چکےہیں اور فلم کا پری پروڈکشن شروع ہوچکا ہے۔‘‘قبل ازیں فلم کے پلاٹ کے تعلق سے ذرائع نے بتایا تھا کہ ’’امتیاز علی ایک ایسی فلم پر کام کرنے جارہے ہیں جس پر انہوں نے کبھی کام نہیں کیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندی زبان میں روانی نہ ہونے پر پوڈکاسٹ کے دوران سلمان خان نے ارہان خان کو ڈانٹا
شروری
یاد رہے کہ شروری فلم ’’منجیا‘‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ فی الحال وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ یش راج اسپائی یونیورس کی اگلی فلم ’’الفا‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہےکہ ’’الفا‘‘ ۲۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوسکتی ہے۔