• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکھاس کھنہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کی

Updated: November 06, 2024, 8:17 PM IST | Mumbai

وکھاس کھنہ نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ’’آپ کیلئے کوکنگ کرنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔‘‘

Vikas Khanna Shared This Image On SRK Birthday. Photo: X
وکھاس کھنہ نے شاہ رخ خان کی سالگرہ پر یہ تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر:آئی این این

شا رخ خان اپنی شائستہ فطرت کیلئے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ہندوستانی مصنف اور شیف وکاس کھنہ نے ان کے متعلق ایک اہم بات بتائی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر واضح کیا کہ ’’انہیں ۴؍ امریکی صدر اور دنیا کے متعدد لیڈران کیلئے کھانا بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے لیکن صرف ۲؍ ایسے افراد ہیں جن کیلئے کھانا بنا کر انہیں خوشی حاصل ہوئی ہے ان کی ماں اور شاہ رخ خان۔‘‘ وکاس کھنہ نے بتایا کہ کس طرح کھنہ نیویارک ریستوران اور بنگلہ میں شاہ رخ خان کے ہمدردانہ الفاظ اور سنجیدگی سےحوصلہ افزائی نے انہیں رلایا تھا۔ ۲؍نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی ۵۹؍ ویں سالگرہ منا رہے تھے تو وکاس کھنہ نے ایس آر کے کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ شاہ رخ خان نے ان کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا تو کھنہ اپنے جوش پر قابو نہیں رکھ سکے اور انہوں نے فوراً اسکرین شارٹ لیا۔ انہوں نے یہ اسکرین شارٹ ایک طویل پیغام کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے نوٹ میں ایس آر کے کے مزاج کو سراہا تھا۔

ٰیہ بھی پڑھئے: فلمی پردے پرسنجیو کمار کی زبان ہی نہیں آنکھیں بھی بولتی تھیں

وکاس کھنہ نے لکھا تھا کہ ’’میں نے ۴؍امریکی صدور اور دنیا کے تقریباً تمام بڑے لیڈران کی میزبانی کی ہے لیکن والدہ اورآپ (شاہ رخ خان) کیلئے کوکنگ کرنا میری زندگی اور میرے کریئر کا سب سےبڑا اعزاز ہے۔ آپ میرا خاندان، میرے بھائی، میرا فخر، میرا بچپن، میری لو اسٹوری اور میری سب سے بڑی خوشی ہے۔ جب آپ نے میرے بنگلے میں میرے ہاتھ کا بنا کھانا کھایا تھا او میرے ہاتھ پکڑ کر کہا تھا ’’میں صرف ایک ریستوراں میں نہیں آیا ہوں۔ میں ایک ایسی جگہ آیا ہوں جو ہماری ثقافت کی ترجمانی کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ رادھا کو فخر ہوگا۔ آپ سب کچھ ہیں۔ اس ماں کو سلام جس نے لائن کنگ کو جنم دیا ہے۔‘‘ وکاس کھنہ نے شاہ رخ خان کی جو تصویر شیئر کی تھی تو ۲۰۱۶ء کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK