وکرانت میسی نے آج تک کے ساتھ اپنے انٹریو میں بتایا کہ ’’مجھے اپنے آپ کو بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔ مجھے اپنے خول میں رہنا پسند ہے اور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت صرف کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
EPAPER
Updated: December 14, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai
وکرانت میسی نے آج تک کے ساتھ اپنے انٹریو میں بتایا کہ ’’مجھے اپنے آپ کو بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔ مجھے اپنے خول میں رہنا پسند ہے اور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت صرف کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
ٹویلتھ فیل کے اداکار وکرانت میسی نے حال ہی میں اداکاری سے بریک لیا ہے۔ انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت صرف کرنا تھا۔ خاص طور پر اپنی بیٹی کے ساتھ جس کی وجہ سے میں نے کریئر سے بریک لینے کا فیصلہ کیا۔‘‘
وکرانت میسی نے ایجنڈا آج تک کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری سے بریک کیوں لیاتھا۔ انٹرویو میں وکرانت میسی نے بتایا کہ ’’وہ زندگی جس کی میں نے خواہش کی تھی، وہ مجھے مل گئی ہے اسی لئے اب زندگی کو جینا چاہئے۔میں بریک لینا چاہتا ہوں۔ اسی لئے میں اگلے سال صرف ایک فلم کر رہا ہوں۔میں نے عوامی زندگی گزاری ہے لیکن مجھے اپنے خول میں رہنا پسند ہے۔ ایک شخص کو سوشل میڈیا پر آنا چاہئے لیکن اگر مجھے کوئی مشورہ دے تو میں کبھی کبھار سوشل میڈیا استعمال کرنے کو ترجیح دوں گاوہ بھی تب جب مجھے محسوس ہوگا کہ مجھے کوئی چیز شیئرکرنی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے بعدمیرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ میں اپنی اہلیہ اور اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پایا ہوں۔ ساری چیزیں ایک ساتھ ہورہی تھیں۔اسی لئے میں نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’’بطور اداکار، شوہر اور ایک باپ ، مجھے اپنے آپ کو تبدیل کرنا چاہئے۔ اور میں نے اب تک اپنے پیشے میں جو بھی کیا اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں بطور اداکار اس ملک کیلئے اور کیا کر سکتا ہوں؟ مجھے بطور اداکار اپنے آپ کو بہتر بنانا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ وکرانت میسی نے حال ہی میں ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ میں اداکاری کی تھی جس میں راشی کھنہ ، ریدھی دوگرا اور برکھا سنگھ بھی تھے۔ ان کی اگلی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ ہے جس سے شنایا کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔‘‘