• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویر داس ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے

Updated: September 12, 2024, 5:38 PM IST | Mumbai

کامیڈین اور اداکار ویر داس انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ یہ تقریب ۲۵؍ نومبر کو نیویارک شہر میں منعقد کی جائے گی۔

Vir Das. Photo: INN
ویر داس۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نے گزشتہ دن اعلان کیا کہ کامیڈین اور اداکار ویر داس ۲۵؍ نومبر کو نیویارک شہر میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء کی میزبانی کریں گے۔ اس طرح اس تقریب کے میزبانوں کی فہرست میں شامل ہونے والے وہ پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۱ء میں ویر داس کو کامیڈی کیٹیگری میں ایمی کیلئے نامزد کیا تھا۔

اس تعلق سے بروس ایل پیسنر، انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز کے صدر اور سی ای او نے کہا کہ ’’ہمیں ویر داس کو میزبانوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ دنیا کے بارے میں اپنے منفرد مزاح اور نقطہ نظر کے ساتھ، وہ اب اس تقریب کے میزبانوں کے ایک ممتاز گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جو ہمارے عالمی شائقین کے ساتھ بالکل میل کھاتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’فلم بھی بنا میرے بھائی‘‘، شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو ٹرول کیا

اس ضمن میں انسٹاگرام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، ویر داس نے لکھا کہ ’’آپ کی حمایت کا شکریہ، ایک ہندوستانی ایمی میزبان۔ میں اس سال ایمیز کی میزبانی کیلئے بے تاب ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ ویر داس، جو اپنی اسٹینڈ اپ کامیڈی اور اداکاری کیلئے مشہور ہیں، حال ہی میں پرائم ویڈیو کے ’’کال می بے‘‘ میں بطور نیوز اینکر نظر آئے تھے۔ وہ اس وقت اپنے انٹرنیشنل مائنڈ فل ٹور پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK