• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وراٹ کوہلی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان سے ملنے پر نروس ہوگیا تھا: چارلی وکرز

Updated: August 27, 2024, 5:43 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ’’دی لارڈ آف دی رنگز: دی رنگز آف پاور‘‘ کے اداکار چارلی وکرز نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے علاوہ وراٹ کوہلی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ تاہم، ان سے پہلی بار ملنے پر چارلی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

Charlie Vickers. Photo: INN
چارلی وکرز۔ تصویر : آئی این این

’’دی لارڈ آف دی رنگز: دی رنگز آف پاور‘‘ کے اداکار چارلی وکرز نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی ہیں۔ نیوز ۱۸؍ شوشا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں آسٹریلیائی اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ کرکٹ کے پرستار اور وراٹ کے مداح ہیں۔ چارلی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار جب وراٹ کو دیکھا تھا تو گھبراہٹ کے سبب ان کے پاس جانے کی ہمت نہیں کرپائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مَیں آکلینڈ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ وراٹ بھی اسی ہوٹل میں تھے۔ مَیں نے انہیں دیکھا مگر اتنا گھبرایا ہوا تھا کہ ان کے پاس نہیں جاسکا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:ویلن کےکردار پرپران کی تنہا حکمرانی تھی

چارلی نے مزید کہا کہ انہیں آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی نے بالی ووڈ سے متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب بریٹ لی اور آشا بھوسلے نے ساتھ گانا گایا تو مجھے بالی ووڈ کے بارے میں پتہ چلا۔ میں اس صنعت کے بارے میں مزید تفصیل حاصل کررہا ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ ’’رنگز آف پارو‘‘ کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل اداکاروں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس میں چارلی شامل نہیں ہو سکے تھے۔ خیال رہے کہ ’’دی لارڈ آف دی رِنگز: دی رِنگز آف پاور‘‘ کا پریمیئر ۲۹؍ اگست کو امیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK