Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شاہ رخ خان جو کہتے تھے وہ میرے لئے آفاقی سچ بن جاتا تھا: انوبھو سنہا

Updated: September 27, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ انٹرویو میں ’’را۔وَن‘‘ کے ہدایتکار انوبھو سنہا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ اس فلم کی ناکامی کی وجہ وہ (شاہ رخ) نہیں تھے بلکہ میں تھا۔

Shah Rukh Khan and Anubhu Sinha. Photo: INN
شاہ رخ خان اور انوبھو سنہا۔ تصویر: آئی این این

۲۰۱۱ء میں انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کی ’’را۔وَن‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ سپر ہٹ نغموں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکی تھی۔ حال ہی میں اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوبھو سنہا نے اس کی ناکامی کا ذمہ دار اپنے آپ کو ٹھہاریا۔ ڈائریکٹر نے سپر اسٹار سے ’’مسحور‘‘ ہوجانے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کنگ خان جو بھی کہتے تھے وہ ان کیلئے ’’آفاقی سچ‘‘ بن جاتا تھا۔ ’’میش ایبل انڈیا‘‘ کے یوٹیوب چینل پر کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے ساتھ حال ہی میں بات چیت کے دوران، انوبھو سنہا سے ’’را ۔وَن‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں، فلمساز نے فوراً اعتراف کیا کہ ’’وہ (شاہ رخ) بڑے اچھے ہیں۔ مجھ میں کمیاں رہ گئیں۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anubhav Sinha (@anubhavsinhaa)

’’آئی سی ۸۱۴؍ دی قندھار ہائی جیک‘‘ اور ’’تھپڑ‘‘ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جب وہ ’’را۔ون‘‘ کا اسکرپٹ سنانے کیلئے شاہ رخ خان سے ملے تو سپر اسٹار نے آسانی سے رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے اس فلم کیلئے وشال شیکھر کے ساتھ ایک گانے پر کام کرنے کا ایک تجربہ بیان کیا کہ جب موسیقار جوڑی نے کہا کہ اس نغمے کیلئے ’’ایکون‘‘ کی آواز موزوں رہے گی تو اس کا ذکر میں نے شاہ رخ سے کیا۔ شاہ رخ نے پوچھا کہ کیا ایکون ہندی میں گائیں گے۔ اور پھر کہا کہ دیکھتے ہیں اگر اس بارے میں کچھ ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جب یش چوپڑا نے کہا کہ ’’اب بہت ہوگیا‘‘ اور پھر چند ہفتوں بعد چل بسے

پھر انوبھو سنہا نے کہا کہ انہیں ایک فلائٹ پکڑنی تھی اور اس سے پہلے شاہ رخ نے انہیں کسی کام کیلئے تھوڑا جلدی آنے کیلئے کہا۔ فلمساز اس وقت حیران رہ گئے جب شاہ رخ انہیں ٹائمز اسکوائر کے ایک ہوٹل کے نائٹ کلب لے گئے جہاں ایکون پہلے سے موجود تھے۔ آخر میں ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ ’’میرا نقصان یہ ہوا کہ شاہ رخ مجھ سے جو کہتے تھے وہ میرے لئے آفاقی سچ بن جاتا تھا۔ مَیں ان سے بہت متاثر تھا۔ فلم کی ناکامی کی وجہ وہ نہیں بلکہ میں ہوں۔ یہ میری غلطی تھی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK