سلیم جاوید کی زندگیوں پر بنی دستاویزی سیریز ’’دی اینگری ینگ مین‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب نیٹ فلکس بالی ووڈ کے روشن خاندان کی زندگیوں پر ’’دی روشنز‘‘ ریلیز کرنے کیلئے تیار ہے۔
EPAPER
Updated: September 15, 2024, 9:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سلیم جاوید کی زندگیوں پر بنی دستاویزی سیریز ’’دی اینگری ینگ مین‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب نیٹ فلکس بالی ووڈ کے روشن خاندان کی زندگیوں پر ’’دی روشنز‘‘ ریلیز کرنے کیلئے تیار ہے۔
سلیم خان اور جاوید اختر (سلیم جاوید) کی زندگیوں پر بننے والی امیزون پرائم ویڈیو کی دستاویزی سیریز ’’دی اینگری ینگ مین‘‘ کی شاندار کامیابی نے ’’ دی روشنز‘‘ کے میکرز کے حوصلے بلند کردیئے ہیں۔ خیال رہے کہ ’’دی روشنز‘‘ بالی ووڈ کے روشن خاندان کی زندگیوں پر مبنی دستاویزی سیریز ہے جس میں آنجہانی موسیقار روشن، ان کے دونوں بیٹے فلمساز راکیش روشن اور موسیقار راجیش روشن کے علاوہ رتیک روشن کی زندگیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ششی رنجن کے زیر انتظام بننے والی اس دستاویزی سیریز میں روشن خاندان کے افراد اور دوستوں، مثلاً شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا جونس، اور شام کوشل جیسی مشہور شخصیات نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:’’تمباڑ‘‘کی ری ریلیز، کرینہ کپور کی’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سے زیادہ کمائی کی
فلمی مداح اور شائقین انتظار میں ہیں کہ ’’دی روشنز‘‘ کب ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسے امسال دسمبر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، حتمی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا مناسب وقت ہو گا کیونکہ اگلے مہینے یعنی جنوری ۲۰۲۵ء میں رتیک روشن بطور اداکار انڈسٹری میں ۲۵؍ سال مکمل کر لیں گے۔ ان کی پہلی سپر ہٹ فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ جو ۱۴؍ جنوری ۲۰۰۰ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اگلے سال ۱۰؍ جنوری کو اداکار اپنی ۵۱؍ ویں سالگرہ منائیں گے۔ اتفاق سے راکیش روشن کی بلاک بسٹر فلم ’’کرن ارجن‘‘ ۱۳؍ جنوری ۱۹۹۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ آئندہ سال یہ فلم بھی ۳۰؍ سال مکمل کرلے گی۔