ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایس راجا مولی اپنے دیرینہ خواب ’’مہابھارت‘‘ کو بنانے کیلئے بے چین ہیں اور مہیش بابو کے ساتھ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کے بعد وہ ’’مہابھارت‘‘ بنائیں گے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 6:58 PM IST | Mumbai
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایس راجا مولی اپنے دیرینہ خواب ’’مہابھارت‘‘ کو بنانے کیلئے بے چین ہیں اور مہیش بابو کے ساتھ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کے بعد وہ ’’مہابھارت‘‘ بنائیں گے۔
ایس ایس راجامولی فی الحال مہیش بابو اور پرینکا چوپڑہ کے ساتھ اپنے پروجیکٹ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی تیاری کررہے ہیں۔ حال ہی میں اس کی پوجا کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔ اس درمیان، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہدایت کار ہندوستانی افسانوی کلاسک ’’مہابھارت‘‘ کو اپنے اگلے عظیم الشان پروجیکٹ کے طور پر ڈھالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن مداح پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بین کنگزلی: جنہوں نے مہاتما گاندھی کوپردے پر زندہ کردیا تھا
ٹائمز ناؤ نے اطلاع دی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ فلمساز نے پائپ لائن میں ایک اور پروجیکٹ کا منصوبہ بنایا ہو جو ’’ای ایس ایم بی ۲۹‘‘ کے مکمل ہونے کے بعد ہی شروع کیا جائے گا۔ پورٹل نے اس خبر کی تصدیق کرنے والے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’’راجا مولی ہمیشہ سے ’’مہابھارت‘‘ کا اپنا ورژن بنانا چاہتے ہیں۔ درحقیقت وہ ’’باہوبلی‘‘ کے فوراً بعد ’’مہابھارت‘‘ بنانا چاہتے تھے۔ لیکن اس وقت انہیں مشورہ دیا گیا کہ یہ فلم بنانا کا صحیح وقت نہیں ہے۔ لہٰذا انہوں نے ’’آر آر آر‘‘ بنائی۔ مگر اب وہ ’’مہا بھارت‘‘ بنانا چاہتے ہیں۔‘‘اس سے پہلے ایک انٹرویو میں راجامولی نے کہا تھا کہ ’’مہابھارت‘‘ میرا دیرینہ خواب ہے۔ میں دس سال سے اس خواب کے ساتھ جی رہا ہوں۔ اور مجھے یقین ہے کہ میں ایک دن ایسا کروں گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیل مغربی کنارے کو غزہ کی طرح ملبے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے: ہاریٹز
خیال رہے کہ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کو دو حصوں میں تیار کیا جائے گا، جس کی پہلی قسط ۲۰۲۷ء میں اور دوسری ۲۰۲۹ء میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکمارن فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ یہ افواہ ہے کہ مہیش بابو کا کردار بھگوان ہنومان سے متاثر ہے۔ یہ فلم شاندار بصری اور دلکش کہانی سنانے کا وعدہ کرتی ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ پنک ولا کے قریبی ذرائع کے مطابق، پرینکا چوپڑا اپنی عالمی اپیل کی وجہ سے اس پروجیکٹ کیلئے راجامولی کی اولین پسند ہیں۔