معروف ہندوستانی ریپر یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’’یو یو ہنی سنگھ: فیمس‘‘ کے ہدایتکار موزیز سنگھ ہیں۔
EPAPER
Updated: December 06, 2024, 9:00 PM IST | Mumbai
معروف ہندوستانی ریپر یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’’یو یو ہنی سنگھ: فیمس‘‘ کے ہدایتکار موزیز سنگھ ہیں۔
ہندوستان کے مشہور گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ کی ابتدائی زندگی، کامیابی اور جدوجہد پر نیٹ فلکس نے ایک دستاویزی فلم کا اعلان کیا ہے جو ۲۰؍ دسمبر کو اسٹریمر پر ریلیز ہوگی۔ اس کا نام ہے: ’’یو یو ہنی سنگھ: فیمس۔‘‘ اس ضمن میں نیٹ فلکس نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’جو نام آپ جانتے ہیں، وہ کہانی جو آپ نہیں جانتے۔ ایک ایسے لیجنڈ کے عروج دیکھیں جس نے ہندوستانی موسیقی کو ایک اگل دنیا سے روشناس کروایا۔ دیکھیں ’’یو یو ہنی سنگھ: فیمس‘‘ ۲۰؍ دسمبر کو صرف نیٹ فلکس پر۔‘‘ موزیز سنگھ کی ہدایتکاری میں اور سکھیا انٹرٹینمنٹ کی حمایت یافتہ، دستاویزی فلم میں فنکار کی زندگی کا ایک خاص حصہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں اصلی ہنی سنگھ عرف ہردیش سنگھ کی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کو دکھایا جائے گا۔
The name you know, the story you don’t. Witness the rise of a legend who changed the face of Indian music forever 🤎
— Netflix India (@NetflixIndia) December 6, 2024
Watch Yo Yo Honey Singh: Famous on 20 December, only on Netflix!#YoYoHoneySinghFamousOnNetflix pic.twitter.com/m7Te3wJFVa
موزیز سنگھ نے کہا کہ ’’ہنی سنگھ کا سفر مشکل رہا ہےاور اسے پردے پر دکھانا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔ وہ ایک دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ایسے شخص ہیں جو کئی زندگی گزار چکا ہے۔ میں آسکر ایوارڈ یافتہ سکھیا کے ساتھ ایک دستاویزی فلم بنانے اور ہنی سنگھ کی دنیا تک مکمل رسائی حاصل کرنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی زندگی کی کہانی کے حوالے سے مجھ پر بھروسہ کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے اس فلم میں ہر چیز کا احاطہ کیا ہے، محبت، درد، خاندان، کامیابی، ناکامی، نقصان، ذہنی صحت، اور واپس آنے کی لڑائی۔ لیکن سب سے زیادہ ہم نے شہرت کی قیمت کے بارے میں بات کی ہے۔ اس دستاویزی کی خصوصیت اس کے ارتقاء، مقبول ثقافت پر اس کے دیرپا اثرات، اور بہت سی ایسی کہانیوں پر روشنی ڈالتی ہے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں سنی ہوں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز ہوگی
سکھیا انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر گنیت مونگا کپور اور اچین جین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’یو یو ہنی سنگھ: فیمس‘‘ ہنی سنگھ کی جدوجہد کو بیان کرنے اور پھر شہرت پانے تک کا سفر ہے۔ یہ دریافت کرنا دلچسپ تھا کہ ہم اسٹیج کے نام کے پیچھے اصل شخص کے بارے میں کتنا کم جانتے ہیں۔ ’’دی ایلفینٹ وِسپررس‘‘ کی کامیابی کے بعد، ہمیں ایک دستاویزی فلم پیش کرنے پر فخر ہے۔‘‘