• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’الفا‘ میں عالیہ بھٹ اور شروری، ’دھوم ۴‘ میں رنبیر کپور کے متعلق چہ میگوئیاں

Updated: August 21, 2024, 9:49 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی نئی فلم الفا میں عالیہ بھٹ اور شروری کلیدی کردارمیں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں بابی دیول ویلن کا کردار ادا کریں گے۔دھوم ۴؍ میں رنبیر کپور کو شامل کرنے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

Alia Bhatt and Shruri. Photo: INN
عالیہ بھٹ اور شروری۔ تصویر: آئی این این

دھوم سیریزکی فلمیں اپنے ویلن کیلئے مشہور ہیں اور اب تک جون ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان تین سپر ہٹ فلموں میں ویلن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔ دینک بھاسکر میںشائع کردہ رپورٹ میں دھوم سیریز کی آنے والی فلموں اوران فلموں کیلئے کن اداکاروں کو انتخاب کیا گیا ہے، اس کی نشاندہی کی گئی ہے۔یش راج فلمز اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) سے متعلقہ متعدد تجارتی ماہرین نے کہا ہے کہ دھوم ۴؍ کیلئے رنبیر کپور کا انتخاب کیا جا سکتا ہےجبکہ پروڈکشن ہاؤس نے دھوم سیریز کی پانچویں اور چھٹی فلموں میںویلن کے کردار کیلئے مختلف اداکاروں کا انتخاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آشم گلاٹی اور دھونی بھانوشالی کی ’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا پوسٹر ریلیز

اسپائی یونیورس فلم
یش راج فلمز اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی فلم الفا میں عالیہ بھٹ اور شرورری کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔متعدد رپورٹوں کے مطابق بابی دیول اس فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری کے مدمقابل ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ پہلی ایسی فلم ہوگی جس میں بابی دیول اورشروری آمنے سامنے ہوں گے۔۲۴؍ اگست سے عالیہ بھٹ اور شروری’’ الفا ‘‘کی شوٹنگ کی شروعات کریں گےاور رتیک روشن اس فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری کے استاد’’کبیر‘‘ کے طور پر نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اب تک یش راج اسپائے یونیورس نےکئی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں ’’ایک تھاٹائیگر‘‘،’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘،’’وار‘‘، ’’’پٹھان‘‘،’’ٹائیگر۳؍‘‘ اور ’’وار۲؍‘‘ قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK