زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی منگنی کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان دونوں نے ایک دوسرے کے نام کا ٹیٹو بنایا ہے۔ یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی ملاقات ’’اسپائیڈرمین: ہوم کمنگ‘‘ (۲۰۱۶ء) کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی منگنی کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان دونوں نے ایک دوسرے کے نام کا ٹیٹو بنایا ہے۔ یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی ملاقات ’’اسپائیڈرمین: ہوم کمنگ‘‘ (۲۰۱۶ء) کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی منگنی ہونے کے بعد ان کے مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گولڈن گلوب ۲۰۲۵ء کے ریڈ کارپیٹ میں زینڈایا نے اپنے بائیں ہاتھ کی ’’رِنگ فنگر‘‘ (چوتھی انگلی) میں انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ اس کے بات سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹام اور زینڈایا نے منگنی کرلی ہے۔ تاہم، ان کی جانب سے اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ نے ایک دوسرے کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ ٹیٹو آرٹسٹ نے کہا کہ ’’ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے اپنے جسم پر ایک دوسرے کے ناموں کے پہلے حرف کا ٹیٹو بنایا ہے۔‘‘ میڈیا پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے للی جرنریڈ، جو ٹیٹو آرٹسٹ ہیں، نے کہا کہ ’’ مجھے ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔‘‘ ذرائع کے مطابق ’’زینڈایا نے اپنے بازو پر چھوٹا سا ’’ٹی‘‘ لکھوایا ہے جبکہ ٹام نے اپنی پسلیوں پر زینڈایا کے نام کا پہلا حرف ’’زیڈ‘‘ لکھوایا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۹؍ جنوری کو جنک کوک ڈے منایا جاتا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟
ذرائع نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’’ٹام ہالینڈ ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ان دونوں کے درمیان کچھ خاص ہے۔ اور اب ان دونوں نے منگنی کر لی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ’’یوفوریا‘‘ کی اداکارہ اور ٹام ہالینڈ نے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان ۲۰۲۱ء میں کیا تھا۔ یاد رہےکہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کرسٹوفرنولن کی اگلی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘میں نظر آئیں گے جس میں ٹموتھی شالامے اور اینی ہیتھوے بھی اہم کردار میں ہیں۔