Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’دل چاہتا ہے‘‘ اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ ری ریلیز ہوگی

Updated: March 01, 2025, 9:05 PM IST | Mumabi

فلموں کی ری ریلیز کے دوران زویا اختر اوررتیش سدھوانی نے ’’دل چاہتا ہے‘‘ اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘کی ری ریلیز کی تصدیق کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

زویا اختر اور فرحان اختر کی فلمیں ’’دل چاہتا ہے‘‘ اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ ری ریلیز ہوگی۔ ان فلموں کی ریلیز کو اتنے سال گزر جانے کے باوجود سنیما سے رغبت رکھنے والے افراد انہیں اب بھی دیکھتے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور زویا اختر نے حال ہی میں سنیما میں ان فلموں کی ری ریلیز کی تصدیق کی ہے۔ فلموں کی ری ریلیز کے ٹرینڈ کے درمیان ’’صنم تیری قسم‘‘ جیسی فلمون نے اپنی ری ریلیز کے بعد اتنا کاروبار کیا ہے جتنا سنیما گھروں میں اپنی ریلیز کے بعد بھی نہیں کیا تھا۔ فلم شائقین چاہتے ہیں کہ ان کی پسندیدہ فلموں کو ری ریلیز کیا جائے۔ سوشل میڈیا ایپ زوم پر بات چیت کرتے ہوئے فلمساز زویا اختر اور رتیش سدھوانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زیڈ این ایم ڈی جلد ہی بڑی اسکرینوں پر فلموں کی ری ریلیز کیلئے تیار رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایک شاندار واپسی کے ساتھ اگلے سال ’’دل چاہتا ہے‘‘ کی واپسی کا جشن منایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے یہاں ۱۴؍ ویں بچے کی پیدائش

’’دل چاہتا ہے‘‘ کب ریلیز ہوئی تھی
یاد رہے کہ زویا اختر کی فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ ۱۰؍ اگست ۲۰۰۱ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے فرحان اختر نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔ فرحان اختر ہی فلم کے اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ اس فلم میں عامر خان، سیف علی خان، پریتی زنٹا، سونالی کلکرنی، ڈمپل کپاڈیہ اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔ ۴۹؍ ویں قومی فلم ایوارڈز میں اس فلم کو ۲؍ اعزازات بھی تفویض کئے گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ: نغمہ نگاروں کو کریڈٹ دینے کیلئے معاہدہ، بنیادی فنکار قرار دیا گیا

’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘
’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ بچپن کے تین دوستوںکی کہانی ہے جو ساتھ میں اسپین سیاحت کیلئے جاتے ہیں۔ اس سفر کے درمیان وہ تمام سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جو وہ دینا چاہتے تھے۔ سفرکے دوران ان کی ملاقات ایسے لوگوں سے بھی ہوتی ہے جو زندگی کو دیکھنے کے ان کے نظریے کو تبدیل کردیتے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری زویا اختر نے کی تھی جبکہ فرحان اختر اور رتیش نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔ کامیڈی ڈراما فلم میں فرحان اختر، رتیک روشن اور ابھے دیول، کترینہ کیف اور کالکی کوچلین نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK