Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفے دی پالک میں ویج کے ساتھ نان ویج ڈشیز بھی دستیاب

Updated: April 03, 2025, 9:44 PM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں تندوری، چائنیز اورہندوستانی ڈشیز میں ویج اور نان ویج یکساں تعداد میں ملتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکثر کہا جاتا ہے سبزیاں بھی کھانا چاہئے اور سبزیوں میں بھی خاص طور پر پالک کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ پالک صحت کیلئے بہت مفید ہوتی ہے۔شایدیہی وجہ ہے کہ اندھیری میں ایک ریسٹورنٹ کا نام ہی پالک رکھ لیا گیا ہے۔ ’کیفے دی پالک‘ نامی اس ریسٹورنٹ میں سبزیوں کی ڈشیز پر بھی کافی توجہ دی گئی ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں عام ہندوستانی ڈشیز کے ساتھ چائنیزڈشیز کافی تعداد میں پیش کی گئی ہیں۔ اس کے مینو کا آغاز چائنیز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں ویج کےتحت ویج منچورین ڈرائی،پنیر ۶۵؍ڈرائی، بے بی کارن مشروم ڈرائی، پنیر شنگھائی،ویج کرسپی،کنگ پائو پوٹیٹو جیسی ڈشیز ہیں جبکہ نان ویج کے تحت چکن ۶۵؍،چکن کرسپی، شنگھائی چکن، چکن بلاسٹر ڈرائی، چکن اوئسٹر ڈرائی، چکن ڈریگون اور ایسی ہی دیگر ڈشیز ہیں۔سی فوڈ میں بھی ایسی ہی ڈشیز ہیں جومچھلی اور جھینگے سے بنائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جنتا توا اینڈ گِرل میں توے اور کوئلے پر بنائی گئی متعدد ڈشیز

اس کے بعد تندوری اسٹارٹر دیئے گئے ہیں جس میں ویج سیخ کباب، ہکائی سیخ کباب،مشروم ٹکہ،تندوری گوبی،سویا چاپ ٹکہ اور ایسی ہی ڈشیز کے بعد نان ویج میں چکن ٹکہ،چکن کالی مری ٹکہ، ملائی چکن ٹکہ،چکن سیخ کباب کے بعد کئی طرح کی چکن تندوری ہیں اس کے بعد سی فوڈ میں مچھلیوں سے بنائی ہوئی ایسی ڈشیز بھی ہیں۔اس کے بعد مین کورس کے تحت متعددویج ڈشیز اور پھرتقریباً اتنی ہی نان ویج کےتحت چکن اور مٹن کے علاوہ مچھلیوں پر مبنی ڈشیزہیں۔اسی کے بیچ میں چائنیز مین کورس کی ڈشیز بھی دی گئی ہیں وہ بھی ویج،نان ویج اور سی فوڈ پر مشتمل ہیں جس میں مچھلی اور جھینگا شامل ہے۔اس کے بعد رائس اور بریانی میں پہلے چائنیز رائس یعنی مختلف قسم کے فرائیڈ رائس اور اس کے بعد مختلف قسم کی بریانی ڈشیز دی گئی ہیں جس میں ویج سے لےکرنان ویج،مٹن اور جھینگے تک پر مشتمل بریانی ہے۔اس کے آگے نوڈلز پر مشتمل بھی ویج، انڈا،چکن اور جھینگے پر مشتمل ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ بریڈ کے تحت کئی طرح کی روٹی اور پراٹھے دیئے گئے ہیں۔پھر کئی قسم کےسینڈوچ،مومو اوررول پر مشتمل ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ کئی قسم کی تھالی ڈشیز بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK