• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

افسانہ : نعمت

Updated: January 20, 2025, 2:13 PM IST | Shabnam Farooq | Mumbai

 ’’مَیں تو آپ کو کچھ نہیں دے سکتا.... نہ میرے پاس ٹافیاں ہیں، نہ پیسے....‘‘ معصوم سی شکل والا ننھا بچہ ہاتھوں مین نئے کپڑوں کے شاپر لئے خوشی خوشی کہہ رہا تھا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

’’آپ کون ہیں جو میرا یوں خیال رکھتی ہیں؟‘‘
 ’’مَیں تو آپ کو کچھ نہیں دے سکتا.... نہ میرے پاس ٹافیاں ہیں، نہ پیسے....‘‘ معصوم سی شکل والا ننھا بچہ ہاتھوں مین نئے کپڑوں کے شاپر لئے خوشی خوشی کہہ رہا تھا۔
 ’’اچھا.... اچھا.... مجھے یاد آیا.... مَیں نے اپنی امی سے کہا تھا آپ یا تو خود اللہ کے پاس سے نیچے آئیں یا کسی فرشتے کو نیچے بھیج دیں جو میرے بال بنائے مجھے کپڑے پہنائے.... مَیں سمجھ گیا میری امی سے اللہ کو کام ہے نا.... اس لئے وہ آپ کو بھیج دیئے ہیں....‘‘ جیسی معصوم شکل تھی اس ننھے بچے کی اس سے کئی زیادہ معصوم اس کی باتیں تھیں....

یہ بھی پڑھئے:افسانہ : ’’کیا بنے گا شیبا کا....‘‘

اس کی آنکھیں نم ہوئی تھیں.... اس نے آسمان کی جانب دیکھا اور مسکرا دی.... اللہ کی مصلحت وہ نہیں سمجھ سکتی تھی لیکن وہ کچھ کچھ سمجھ رہی تھی کیوں اس کی شادی کے کئی برسوں بعد بھی اس کی گود سونی تھی، کیوں اس کا دل بچوں کی طرف ہمک جایا کرتا تھا.... کیوں وہ اس راستے میں کشش محسوس کرتی تھی.... کچھ نعمتیں ایسے بھی ملتی ہیں.... اگر اس کی اولاد ہوتی تو شاید وہ کبھی اس بچے کی محرومی کو نہیں سمجھ سکتی تھی.... یا شاید یہ بچہ اپنی پوری زندگی انہی سڑکوں پر گزار دیتا.... محبت سے ناآشنا، محروم.... کچھ بھی ہوسکتا تھا....
 اس نے موجودہ لمحے کا ہزار ہا شکر ادا کیا....
 ’’آج سے آپ میرے ساتھ رہو گے، آپ کی امی نے مجھے بھیجا ہے آپ کیلئے۔ کیا آپ میرے گھر چلو گے؟‘‘
 ’’کیا واقعی!‘‘ وہ خوش ہوا تھا، ’’لیکن میری امی کو اللہ واپس کیوں نہیں بھیجتے؟ ان سے کہیں نا مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے.... مَیں رات کو اکیلے یہاں (سنسان سڑکوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے) سو جایا کرتا ہوں مجھے بہت ڈر لگتا ہے۔‘‘
 ’’میرے پیارے بیٹے اللہ تعالیٰ کو آپ کی امی سے بہت سارا کام ہے اور اب وہ وہیں رہیں گی تو انہوں مجھے بھیج دیا.... کیا آپ میرے ساتھ رہو گے؟‘‘
 ’’اچھا! پھر میری امی کب آئے گی؟‘‘ اس کی خوشی ایک دم اداسی میں بدل گئی۔
 ’’ابھی آپ چھوٹے ہو نا، جب آپ بڑے ہونے لگو گے تو آپ کی امی جلد ہی آپ کے پاس آجائیں گی تب تک آپ مجھے امی کہہ سکتے ہو؟‘‘ ہمنہ نے اس بچے کو شفقت سے گلے سے لگایا۔
 چار سال کا معصوم طلحہ محبت بھرے لمس کو پا کر مطمئن ہوگیا....
 کبھی کبھی اللہ ہمیں کچھ چیزوں سے محروم رکھ کر بڑے کاموں کیلئے تیار کر رہا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK