• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وٹامن بی۱۲: ہماری جسمانی و ذہنی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے

Updated: January 23, 2025, 5:43 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

انسان کی مجموعی صحت میں وٹامنز اور منرلز اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کا بطور غذا یا سپلیمنٹس استعمال نہایت لازمی ہے۔ وٹامن بی ۱۲؍ بھی صحت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے جس کا خصوصی طور پر حاملہ خواتین اور بچوں کو استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انسان کی مجموعی صحت میں وٹامنز اور منرلز اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کا بطور غذا یا سپلیمنٹس استعمال نہایت لازمی ہے۔ وٹامن بی ۱۲؍ بھی صحت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے جس کا خصوصی طور پر حاملہ خواتین اور بچوں کو استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت و طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی ۱۲؍ دماغی خلیات کی صحیح افزائش اور کارکردگی کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ وٹامن بی ۱۲؍ ہر انسانی سیل میں موجود جینیاتی مواد اور خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کیلئے بھی اہم جز ہے، وٹامن بی ۱۲؍ کی کمی سے انسان نیند اور طاقت کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے، اس کی کمی کے نتیجے میں ہر وقت کی تھکاوٹ کا احساس بھی وجود میں آتا ہے۔  انسانی جسم متعدد افعال کو انجام دینے اور اعصابی نظام کی صحت کے لئے وٹامن بی ۱۲؍ اور فولیٹ پر انحصار کرتا ہے۔ اس وٹامن کی مقدار اگر ناکافی ہوجائے تو کچھ جسمانی افعال شدید متاثر ہوسکتے ہیں جن کی کچھ علامات درج ذیل ہیں: ٭شدید تھکاوٹ محسوس کرنا ٭پٹھوں کی کمزوری ٭منہ میں چھالے ٭بینائی کے مسائل ٭بھوک میں کمی یا وزن میں کمی ٭اسہال ٭زبان میں درد یا سرخی ٭سوئیاں چبھنے کا احساس (Paresthesia) ٭وزن کم ہونا ٭بھوک نہ لگنا بی ۱۲؍ کی کمی کچھ ذہنی علامات کا سبب بھی بن سکتا ہے جیسے کہ: ٭دہری شخصیت کا تجربہ ہونا ٭یادداشت یا فیصلہ سازی کے مسائل ٭الجھن یا اداسی طاری رہنا ٭ذہنی دباؤ  طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی ۱۲؍ انسانی جسم خود سے پیدا نہیں کر سکتا، وٹامن بی ۱۲؍ کی کمی دور کرنے کے لئے مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال بآسانی کیا جا سکتا ہے: مرغی کا گوشت  مرغی کا گوشت صرف پروٹین کے لئے ہی نہیں بلکہ وٹامن بی ۱۲؍ کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، سردیوں میں چکن سوپ کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس سے گرمائش سمیت انسان کو مطلوبہ غذائیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔ پنیر  پنیر کی قسم سوئس اور کاٹیج دونوں ہی وٹامن بی ۱۲؍ کی مقدار حاصل کرنے کیلئے نہایت موزوں ہیں،

یہ بھی پڑھئے: کھیل کود بچّوں کی صحت کیلئے کتنا ضروری ہے؟

پنیر کی ان دونوں اقسام کو مختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ڈیری مصنوعات  دودھ سے بنی سب ہی مصنوعات میں وٹامن بی ۱۲؍ بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے، دودھ کو غذا کا حصہ بنا لینے سے وٹامن بی ۱۲؍ کی مقدار حاصل ہونے سمیت پیٹ سے متعلق متعدد شکایتوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سمندری غذائیں  مچھلیوں کی سب ہی اقسام میں وٹامن بی ۱۲؍ پایا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ہفتے میں ۲؍ سے ۳؍ بار مچھلی کا استعمال لازمی قرار دیتے ہیں۔ انڈا  سپر فوڈ کہلانے والا انڈہ جیب پر ہلکا، استعمال میں آسان اور صحت سے متعلق بے شمار فوائد کا حامل ہے، انڈوں کا بطور غذا استعمال کئی طرح سے کیا جا سکتا ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ چنے  ان لوگوں کیلئے جو چکن اور گوشت نہیں کھاتے ہیں، چنے ایک بہترین آپشن ہیں۔ غذائیت سے بھرپور ہونے کے علاوہ چنے میں پروٹین اور فائبر بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ دہی  دہی میں بہت سارے پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دہی بھی وٹامن بی ۱۲؍ کا بہترین ذریعہ ہے؟ اس کے استعمال سے وٹامن بی ۱۲؍ کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔  چقندر  وٹامن بی ۱۲؍ کا پاور ہاؤس اور دیگر غذائی اجزاء کا بہترین ذریعہ، چقندر آپ کے روزمرہ کے معمولات میں لازمی ہونا چاہئے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK