• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جیو بھارت موبائل کے ذریعہ ایک کروڑ افراد نے۴؍جی کو اپنایا

Updated: August 09, 2024, 1:11 PM IST | Agency | New Delhi

اس موبائل سے۲؍ جی اور۳؍ جی سے۴؍جی پر جانے والے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Mukesh Ambani. Photo: INN
مکیش امبانی۔ تصویر : آئی این این

جیو بھارت۴؍ جی موبائل ملک کے۲؍ جی اور۳؍ جی صارفین کیلئے ایک تحفے کے طور پر آیا ہے۔ ۲؍ جی اور۳؍ جی استعمال کرنے والے ایک کروڑ سے زیادہ صارفین جیو بھارت کے ذریعے۴؍ جی نیٹ ورک سے جڑے ہیں۔ جیو بھارت نے ایک ہزار روپے سے کم قیمت والے موبائل سیگمنٹ کا۵۰؍ فیصد حصہ حاصل کر لیا ہے۔ ریلائنس کی حال ہی میں جاری سالانہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ جیو بھارت موبائل کی وجہ سے۲؍ جی اور۳؍ جی سے۴؍جی پر جانے والے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ تقریباً۲۵؍ کروڑ صارفین اب بھی فیچر فون استعمال کر رہے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا، ’’ جیو بھارت فون کا آغاز ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی جانب ایک اور انقلابی قدم ہے۔ جیو بھارت فون ایک فیچر فون کی قیمت پر ملنے والا اسمارٹ فون ہے، یہ۲؍ جی سے پاک ہندوستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:۹؍ویں بار ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

یادرہےکہ جیو بھارت ایک سال پہلے لانچ کیا گیا تھا، اس میں ایپس اور ڈیجیٹل خصوصیات جیسے یو پی آئی، جیو سنیما اور جیو ٹی وی جیسے ایپ ڈیجیٹل سہولیات ہیں۔ یہ ایک انتہائی سستا ڈیوائس ہے جو صارفین کو اسمارٹ فون کی صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ جیو بھارت فون اعلیٰ معیار اور سستا ڈیٹا بھی فراہم کرتا ہے۔ یہاں تک کہ جب پوری صنعت نے ٹیرف پلان کو مہنگا کر دیا تھا، جیو بھارت کے ٹیرف پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ جیو بھارت کو آج بھی۱۲۳؍ روپے سے ریچارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیرف کی شرح صنعت میں سب سے کم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK