• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ۲۵؍فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی

Updated: December 14, 2024, 1:27 PM IST | Agency | Tel Aviv

اسرائیل نے اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ روک دیا، یہ امدادی قافلہ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کیلئے طبی سامان لیجارہا تھا۔

Hungry children line up outside a food distribution center to receive food. Photo: INN
غذائی تقسیم کے مرکز کے باہر بھوکے بچے کھانا حاصل کرنے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔ تصویر: آئی این این

النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں۲۵؍ فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فلسطینی طبی کارکنان کے مطابق ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت پر یہ حملہ جمعرات کے روز ہوا۔ طبی کارکنان نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تقریباً ۴۰؍افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں، اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اسرائیلی حملے میں النصیرات میں مذکورہ عمارت کے نزدیک کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔
 جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے: امریکہ
 ادھر وہائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کے روز امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ کے حوالے سے معاہدے پر تیار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ سلیوان کے مطابق لبنان میں فائر بندی کے بعد مذاکرات میں حماس کی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ’’غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ شاید قریب ہے کیوں کہ اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تیار ہے۔ اسی طرح ہم حماس کی جانب سے بھی اقدام دیکھ رہے ہیں۔‘‘جمعرات کوبیت المقدس میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سلیوان نے کہا کہ ’’ہو سکتا ہے کہ ایسا نہ ہو، مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر فریقین سیاسی ارادے کے حامل ہوئے تو ایسا ہونا ممکن ہے۔‘‘سلیوان نے مزید کہاکہ ’’غزہ میں فائر بندی کا معاہدہ ابھی تک مذاکرات کی میز پر ہے، ہمیں اسکے حقیقت بننے کی امید ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’جو کچھ ہمارے بس میں تھا ہم نے کیا‘‘، شام میں اسد حکومت کی بے دخلی پر خامنہ ای کا بیان

اسرائیل نے غزہ اسپتال کی طرف جاتے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روک دیا ہے۔ کمال عدوان اسپتال  کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نےاسپتال کے لیے ایندھن اور طبی سامان لے جانے والے اقوام متحدہ کے امدادی  قافلے کو علاقے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اسپتا ل کو مطلع کیا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد قافلے کو جنوبی غزہ واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK