حماس نے ریڈکراس کے ذریعہ اسرائیل کو ۳؍مغوی خواتین سونپ دی ہیں۔ جس وقت انہیں ریڈ کراس کی تحویل میں دیا جارہا تھا، تینوں ہی خواتین مسرور اور شاداں تھیں۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 2:34 PM IST | Agency | Gaza/Tel Aviv
حماس نے ریڈکراس کے ذریعہ اسرائیل کو ۳؍مغوی خواتین سونپ دی ہیں۔ جس وقت انہیں ریڈ کراس کی تحویل میں دیا جارہا تھا، تینوں ہی خواتین مسرور اور شاداں تھیں۔
حماس نے ریڈکراس کے ذریعہ اسرائیل کو ۳؍مغوی خواتین سونپ دی ہیں۔ جس وقت انہیں ریڈ کراس کی تحویل میں دیا جارہا تھا، تینوں ہی خواتین مسرور اور شاداں تھیں۔ ان کے گلے میں فلسطینی پرچم کی پٹی اور ہاتھوں میں القسام بریگیڈ کا کاغذی بیگ نظر آیا۔حماس کی طرف سے رہائی پانے والی ۳؍ اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگز بھی دیے گئے جس میں موجود اشیا پر عبرانی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں۲۸؍ سالہ یرغمال ایملی دماری،۲۴؍ سالہ رومی گونن اور۳۱؍ سالہ ڈورون اسٹین بریچر کو گاڑی کی کھڑکی سے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے حوالے کیے جا رہے ہیں۔
القسام کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج سے حاصل کردہ تصویر میں مغویوں کے ہاتھوں میں بیگ اور سرٹیفکیٹ۔ تصویر: آئی این این
یہ بھی پڑھئے:بے خانماں فلسطینی اپنی تباہ حال بستیوں کی طرف لوٹنے لگے
ویڈیو میں تینوں خواتین مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حماس کے کارکنوں نے ہر یرغمالی کو ایک، ایک تحفے کا بیگ پیش کیا۔ تینوں یرغمالی خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ بے خوف نظر آئیں۔ تینوں خواتین نے مسکراتے ہوئے بخوشی تحائف کے بیگز وصول کیے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ان بیگز میں خواتین کی رہائی کا سرٹیفکیٹ موجود تھا، ہر سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے گئے تھے اور ’رہائی کا فیصلہ‘ لکھا ہوا تھا۔اسرائیلی آؤٹ لیٹ Ynet کے مطابق بیگ میں یرغمالیوں کی قید کے دوران کی تصاویر اور غزہ کی پٹی کا نقشہ بھی شامل تھا۔عبرانی میڈیانے الزام لگایا کہ یہ تحائف ایک مذہبی کھیل تھا جو حماس کی طرف سے پروپیگنڈے کا حربہ ہو سکتا ہے تاہم فوری طور پر بیگ کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے نتیجے میں تین اسرائیلی خواتین اور۹۰؍ فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ معاہدے کے تحت۳۳؍ یرغمالوں کو آئندہ ۶؍ ہفتوں میں رہا کیا جانا ہے جس کے بدلے میں تقریباً ۲؍ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔