• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب سے۴۶؍افراد کی موت

Updated: September 11, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Vijayawada

این ٹی آر ضلع میں سب سے زیادہ ۳۶؍ اموات، فصلیں تباہ، ۲؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار ۲۷۲؍ کسان متاثر، سڑکوں کو نقصان، ۳۳۹؍ ٹرینیں منسوخ۔

Efforts to evacuate the victims from the flooded area. Photo: PTI
متاثرین کو سیلاب زدہ علاقے سے نکالنے کی کوشش۔ تصویر :پی ٹی آئی

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک ۴۶؍ افراد کی موت ہو چکی ہے اور ایک لاکھ ۹۶؍ ہزار سو ہیکٹر زمین کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ باغ بھی متاثر ہوئےہیں ۔ 
 منگل کو سرکار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  بتایا گیا کہ آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک۴۶؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ این ٹی آر ضلع میں ۳۶، گنٹور ضلع میں ۷، ایلورو ضلع میں ۲؍ اور پالاناڈو ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہریانہ کانگر یس میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی کی تردید

دریں اثناء ایک لاکھ۹۶؍ ہزار سو ہیکٹر میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے۲؍ لاکھ ۴۰؍  ہزا ر ۲۷۲؍ کسان متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۹؍ ہزار ۶۸۶؍ ہیکٹر پر مشتمل باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے۳۰؍ ہزار ۸۷۷؍ باغبان متاثر ہوئے ہیں۔ 
  اسی دوران بارش اور سیلاب کے سبب ۴۲۰۲ء۶۸؍کلومیٹر طویل سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ۷۰؍ سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اسی دوران وجے واڑہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے ۳۳۹؍ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، ۱۸۱؍ کا رخ موڑ دیا گیا اور ۱۲؍ کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست میں ۶؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار ۱۳۳؍افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کیلئے ۲۴۶؍ ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں۔ یاد رہےکہ آندھرا پردیش میں  گزشتہ۱۰؍ دن سے موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK