• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی۴۷؍ویں سالانہ جنرل میٹنگ، مکیش امبانی کا خطاب

Updated: August 30, 2024, 1:04 PM IST | Agency | Mumbai

کمپنی کے چیئرمین کے مطابق ہم قلیل مدتی منافع کمانے اور دولت جمع کرنے کے کاروبار میں نہیں ہیں۔ ایشاامبانی کا۳،۴؍ سال میں ریلائنس ریٹیل کا کاروبار دوگنا کرنےکا ہدف۔

RIL Chairman Mukesh Ambani speaking. Photo: PTI
آر آئی ایل کے چیئر مین مکیش امبانی خطاب کرتےہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر ائی ایل) کی۴۷؍ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے مکیش امبانی خطاب کیا ۔ اسی دوران ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ ( آر آر وی ایل)کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے آنے والے۳، ۴؍ سال میں خوردہ کاروبار کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 
 ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل تیسری جیت پر مبارکباد دی۔ مکیش امبانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ گلوبل ساؤتھ میں ترقی سے متعلق فرق کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ہے۔ آر آئی ایل کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی عالمی سطح پر بے مثال ہے، قرضوں کا بوجھ ہلکا ہے اور ترقی تیز ہے، ہندوستان ترقی کا انجن ہے، نہ کہ صرف گاڑی۔ مکیش امبانی نے شیئر ہولڈرز کی۴۷؍ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کہا کہ ہم قلیل مدتی منافع کمانے اور دولت جمع کرنے کے کاروبار میں نہیں ہیں۔ ہندوستان دنیا میں اقتصادی ترقی کے سب سے بڑے انجنوں میں سے ایک ہے، یہ سب سے پرکشش مقام ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس کمپنی اب ٹیکنالوجی کی ایک خالص پروڈیوسر بن گئی ہے، ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی میں تبدیل ہو رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اڈانی گروپ کا مدھیہ پردیش میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کااعلان

اسی دوران سالانہ جنر ل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر آر وی ایل کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے ایک اہم ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ کاروبار کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کمپنی اومنی چینل اسٹریٹجی کے ذریعے آن لائن اور آف لائن سروسیز میں اپنے کاروبار کو بڑھا رہی ہے۔ ایشا امبانی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ریلائنس اگلے۳؍ سے۴؍ سال میں اپنے خردہ کاروبار کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کر لے گا۔ یہ ہدف اب تک بنائی گئی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی نے جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کو اطلاع دی کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا بورڈ آف ڈائریکٹرز۵؍ ستمبر کو ایک شیئر پر ایک بونس شیئر جاری کرنے پر غور کرے گا۔ ملک کی سب سے ویلیو والی کمپنی ریلائنس نے آخری بار ستمبر ۲۰۱۷ء میں ‘بونس شیئرز’ جاری کئے تھے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ آئندہ جمعرات ۵؍ستمبر۲۰۲۴ء کو ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK