• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

طوفان یاگی کے باعث ۶۰ لاکھ بچے متاثر: یونیسیف

Updated: September 18, 2024, 10:41 PM IST | New Delhi

بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم ادارے یونیسیف نے بیان دیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں ۶۰ لاکھ بچے طوفان یاگی سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں صاف پانی، تعلیم، طبی خدمات، خوراک اور محفوظ پناہ گاہ جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Cyclone Yagi has caused widespread destruction. Photo: X
طوفان یاگی کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے مطابق، طوفان یاگی کے باعث جان لیوا سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کے باعث جنوب مشرقی ایشیاء میں تقریباً ۶۰ لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس آفت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم ادارے یونیسیف نے بدھ کو بیان دیا کہ ۶۰ لاکھ بچے طوفان یاگی سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں صاف پانی، تعلیم، طبی خدمات، خوراک اور محفوظ پناہ گاہ جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی ہند امریکی تجارتی تعلقات پر تنقید، کہا کہ ہندوستان غلط فائدہ اٹھا رہا ہے

یونیسیف نے کہا کہ ویتنام میں تقریباً ۳۰ لاکھ افراد پینے کیلئے صاف پانی نہ ہونے اور گندگی کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میانمار میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً ۴ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
یو این ورلڈ فوڈ پروگرام نے بدھ کو کہا کہ وہ اس ہفتے میانمار میں ہنگامی امدادی کارروائی کا آغاز کرے گا، جس کے تحت ۵ لاکھ افراد میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل طوفان یاگی کی وجہ سے ویتنام، تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار جیسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی لپیٹ میں آگئے تھے جس کی بدولت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ طوفان کی بدولت سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جن کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ نے بدھ کو مزید ۳ اموات کی اطلاع دی جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ۱۸ ہو گئی۔ اب تک پورے خطے میں کل ۵۳۷ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK