• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ کی ہند امریکی تجارتی تعلقات پر تنقید، کہا کہ ہندوستان غلط فائدہ اٹھا رہا ہے

Updated: September 18, 2024, 7:54 PM IST | Inquilab News Network | Michigan

ٹرمپ نے مشی گن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات پر تنقید کی۔ وہیں دوسری طرف، انہوں نے وزیراعظم مودی کو "شاندار لیڈر" قرار دیا۔

Prime Minister Narendra Modi with Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو بیان دیا کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا غلط استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ 
نومبر ۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے مشی گن کے شہر فلنٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی تعلقات پر تنقید کی اور ہندوستان کو "غلط فائدہ اٹھانے والا" قرار دیا۔  اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف بھی کی اور انہیں "ایک شاندار لیڈر" قرار دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے مودی ان سے ملاقات کرنے کیلئے آئیں گے۔ تاہم انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اپنے تنقیدی تبصرے کی وضاحت کی اور نہ مودی سے ملاقات کی تفصیلات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھئے:ٹپر ویئر کے رنگ برنگے پلاسٹک ڈبوں کی جاذبیت ختم، کمپنی نے دیوالیہ پن کی عرضی دی

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ۲۱ ستمبر سے ۲۳ ستمبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ویلمینگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھے کواڈ لیڈرس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں، مودی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "سمٹ آف دی فیوچر" سے خطاب کریں گے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ابھی تک تصدیق نہیں کج کہ آیا اپنے امریکی دورہ کے دوران مودی، ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ نے ماضی میں کئی مواقع پر امریکہ اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان، امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ ۲۰۲۴ء میں اقتدار میں آئے تو باہمی ٹیکس متعارف کرائیں گے۔ مارچ ۲۰۱۹ء میں بھی، ٹرمپ نے ہارلے ڈیوڈسن موٹر بائیکس کی برآمد کا حوالہ دیتے ہوئے، ہندوستانی مصنوعات پر باہمی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK