• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی مالی اعانت سے مالدیپ میں ۲۳؍ ملین ڈالر کے ۶۵؍ عوامی پروجیکٹس جاری

Updated: May 30, 2024, 8:46 PM IST | Male

ہندوستان اور مالدیپ میں کشیدگی کے باوجود مالدیپ میں جاری فلاحِ عامہ کے پروجیکٹس برق رفتاری کے ساتھ مکمل کئے جارہے ہیں جو عوام کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچائیں گے۔

Officials of both countries during the meeting. Image: X
دونوں ممالک کے اہلکار میٹنگ کے دوران۔ تصویر: ایکس

ہندوستانی ہائی کمیشن برائے مالدیپ نے جمعرات کوکہا کہ ہندوستان ، پڑوسی ملک مالدیپ میں ۲۳؍ ملین ڈالر کی مالیت کے۶۵؍ کمیونٹی پروجیکٹس کو مالی امدادفراہم کررہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ فلاحِ عامہ کے ۴۷؍ پروجیکٹس جنہیں حکومتِ ہند نے نومبر ۲۰۲۳ء تک منظوری دی تھی، ان میں سے ۸؍ مکمل ہوچکے ہیں۔ یہ ایسے پروجیکٹس ہیں جو مالدیپ کے عوام کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچائیں گے۔کچھ ماہ قبل دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی لیکن فلاح عامہ کے یہ پروجیکٹس اس کشیدگی سے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئی سی سی سے روہنگیا پناہ گزینوں کےمعاملات میں تحقیقات کا مطالبہ

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن نےایکس پر پوسٹ کیاکہ اس کشیدگی کے باوجود تقریباً ۳۶۰؍ مالدیپی روپے (۲۳؍ ملین امریکی ڈالر) کی مالیت کے پروجیکٹس ہندوستان کے تعاون سے تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کئے جارہے ہیں۔مالدیپ کی نیوز ایجنسی ایڈیشن ایم وی کے مطابق حکومتِ ہند کی جانب سے ان پروجیکٹس کیلئے صرف مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ پروجیکٹس کا انتخاب اور ان کو ترجیحی طور مکمل کرنا مالدیپ حکومت کے ذمہ ہے۔ ان پروجیکٹس کا نفاذ میں بھی حکومتِ مالدیپ کےمتعلقہ اداروں کے ذریعہ انجام پارہاہے۔ واضح رہے کہ متذکرہ ۶۵؍ پروجیکٹس مالدیپ کےمختلف جزائر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان پروجیکٹس کی تکمیل میںہندوستان کا مالی تعاون حاصل کرنے کیلئے دونوں ممالک نے ۱۷؍ مارچ ۲۰۱۹ء کوایک میمورنڈم پر دستخط کئے تھے۔ 
اس میمورنڈم کے تحت ان پروجیکٹس کا تخمینہ ۸۵ ملین مالدیپی روپے (۵ء۵ ملین امریکی ڈالر) لگایاگیاتھا۔۲۰۲۱ء میں اس میمورنڈم میں تجدید کی گئی تھی جس کے بعد ہندوستانی نے مالی امداد بڑھا کر ۱۵۵؍ ملین مالدیپی روپے (۱۰؍ ملین امریکی ڈالر) کردی تھی۔اس ضمن میں جنوری ۲۰۲۳ء میںدونوں ممالک نے مزید ایک میمورنڈم پر دستخط کئے جس کے مطابق ہندوستان نے مالدیپ کیلئے ۵ء۶ ،ملین ڈالر (۱۰۰ ملین مالدیپی روپے) کی مالی امداد منظورکی۔ اس طرح مالدیپ کو دی جانے والی ہندوستانی امداد ۱۶؍ ملین امریکی ڈالر(۲۵۵ مالدیپی روپے) تک جاپہنچی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کئی پروجیکٹس کیلئے ہندوستان نے ۷؍ ملین ڈالر کی نقد امداد مالدیپ کو فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انتخابی نتائج سے قبل ہی ’انڈیا‘ اتحاد حکومت سازی کیلئے کوشاں

حال ہی میں ہندوستانی وزارت خارجہ اور مالدیپ کی وزارت خارجہ نے دو دن کی میٹنگ میںجزائر مالدیپ میں جاری پروجیکٹس کی صورتحال کاجائزہ لیاتھا۔ انتہائی اہمیت کے حامل ۴۷؍ پروجیکٹس میں سے ۸؍ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر پروجیکٹس کو بھی تیزی سے مکمل کیاجارہاہے۔ایڈیشن ایم وی کے مطابق ان پروجیکٹس میں فش پروسیسنگ پلانٹس، ثقافتی مراکز، مختلف کھیل کے میدان اور نشیلی اشیاء سے چھٹکارہ دلانے کے مراکز شامل ہیں۔ مالدیپ کے ایمبیسڈر احمد ناصر اور ہندستان کے ہائی کمشنر برائے مالدیپ، منو مہور نے مشترکہ طور پر اس میٹنگ کی صدارت کی جس میں دونوں حکومتوں کے کئی سینئر نمائے شریک تھے۔ یادرہے کہ کہ نومبر ۲۰۲۳ء میں محمد معزو کے بطور صدر حلف لینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی انہوں نے ہندوستان سے مالدیپ میں موجود ہندوستانی فوجیوں ، جو مالدیپ کی فضائی افواج کی تکنیکی مددکررہے تھے،کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات کو دھچکاپہنچاتھا۔ مالدیپ کے سخت موقف کے بعد مئی کے اوائل میں ہندوستانی فوجیوں کا اخراج مکمل ہوا اور ان فوجیوں کی جگہ ہندوستانی شہریوں کو اس ڈیوٹی پر تعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK