Updated: May 15, 2024, 2:36 PM IST
| Gaza
آج فلسطینی ۷۶؍ ویں نقبہ کی یاد میں مختلف علاقوں میں جمع ہورہے ہیں اور ظلم اور فلسطینی زمین پر ’’قابض قوتوں‘‘ کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل اپنا ۷۵؍ واں ’’یوم آزادی‘‘ منا رہا ہے۔ اسرائیل حامی ممالک اسے سوشل میڈیا پر آزادی کی مبارکباد پیش کررہے ہیں جبکہ فلسطین کے حامی اسے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سوال کررہے ہیں کہ اسرائیل نے آخر کس سے آزادی حاصل کی ہے؟
پہلے نقبہ کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس
نقبہ کی چند پرانی تصاویر (یو این آرڈبلیو اے)
یہ بھی پڑھئے: نقبہ: فلسطینیوں کو ۷۶؍ سال بعد جبری بے دخلی کا دوبارہ سامنا
نقبہ کی کہانی تصویروں کی زبانی
بیشتر سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ ۱۹۴۸ء کو شروع ہونے والا نقبہ آج تک ختم نہیں ہوا ہے۔ آج بھی فلسطینیوں کو ان کی زمین سے جبری بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فلسطین ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ہم نے نقبہ نہیں بھولا ہے اور نہ ہی ہم موجودہ نسل اور آنے والی نسلوں کو اسے بھولنے نہیں دیں گے۔