• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد کے بیٹے کیخلاف کیس درج

Updated: September 23, 2024, 12:14 PM IST | Agency | Ayodhya

روی تیواری کی شکایت پر اجیت پرساد سمیت ۳؍ افراد کیخلاف مارپیٹ اور اغواء کا معاملہ درج کیا گیا۔

Ajit Prasad is Samajwadi Party hopeful from Malekipur. Photo: INN
اجیت پرساد ملکی پور سے سماجودای پارٹی کے امید وار ہیں۔ تصویر : آئی این این

ایودھیا سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کے بیٹے اجیت پرساد سمیت ۳؍ افراد کیخلاف مارپیٹ اور اغواء کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یادرہےکہ اجیت پرساد اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ملکی پور سے سماجوادی پارٹی کےامیدوار ہوں گے۔ اودھیش پر ساد کے ایم پی بننے کے بعد ملکی پور کی سیٹ خالی ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شطرنج اولمپیاڈ ۲۰۲۴ء: ہندوستان نے ڈبل گولڈ کے ساتھ تاریخ رقم کی

پورہ قلندر کے پالیا رسالی گاؤں کے رہنے والےروی تیواری کی شکایت پر اجیت پر ساد، راجو یادو اور شریکانت رائےکیخلاف ایودھیا کے سٹی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریری شکایت میں اجیت پرساد اور ان کے ساتھیوں پر اغواء، مارپیٹ اور دھمکی دینے کا الزام لگایا۔ زمین کی خریداری کے دوران کمیشن سے متعلق تنازع ہوا تھا۔ روی نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اجیت پرساد نے انہیں بری طرح زدو کو ب کیا۔ کوتوال اشوینی پانڈے نے بتایا کہ روی تیواری کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اجیت پرساد اور دیگر کیخلاف کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK