سادے پاورلوم کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مالیگائوں کے پارچہ بافوں کے وفد نے دہلی جاکر مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل گری راج سنگھ اور دیگر حکام سے ملاقات کی ۔ نیز گری راج کے علاوہ کرن رجیجو(اقلیتی امور)،رام داس اٹھائولے(سماجی انصاف) وغیرہ سے ملاقات کی گئی۔
مالیگائوں کا وفد گری راج کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
سادے پاورلوم کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مالیگائوں کے پارچہ بافوں کے وفد نے دہلی جاکر مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل گری راج سنگھ اور دیگر حکام سے ملاقات کی ۔ نیز گری راج کے علاوہ کرن رجیجو(اقلیتی امور)،رام داس اٹھائولے(سماجی انصاف) وغیرہ سے ملاقات کی گئی۔
مالیگائوں سے جانے والے وفد میں ایڈوکیٹ مومن مجیب احمد ، محمدیاسین جواہر،جنید نہال نوبہار،حافظ عبداللہ ،لقمان انیس کمال ، نہال دانے والے،شبیر دیگ والے،یوسف الیاس ،آمین ڈرائیور اور عزیز الرحمان نوفل شریک تھے۔ گری راج سنگھ سے کم وبیش ایک گھنٹہ میٹنگ ہوئی جس میں متعلقہ محکمے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ جبکہ وفد کے ساتھ اسدالدین اویسی، امتیاز جلیل اور مفتی محمد اسماعیل بھی تھے۔حکام کو بتایا گیا کہ مالیگائوں کے پار چہ باف سُوت کی خریداری کیلئے جنوبی ہند کی مِلوں پر انحصار کرتے ہیں جبکہ راجستھان اور گجرات میں تیار کپڑوں کی فروخت کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بیرونِ ملک مقیم شامیوں سے وطن لوٹ آنے کی اپیل، حالات معمول کی طرف گامزن
یارن اونچی قیمت میں ملتاہے اور سستی قیمتوں میںکپڑے بیچے جاتے ہیںجس کا راست نقصان پاورلوم کارخانے داروں اور سائزنگ مالکان کو ہوتا ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے سادے پاورلوم پر کپڑے تیار کرنے والوں کیلئے قابل قبول اور آسان اسکیمات نافذالعمل کی جائیںتوکئی بڑے مسائل ازخود حل ہو جائیں گے۔ وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ بجٹ میںپلین پاورلوم مالکان اور مزدوروں کیلئے ایک خاص تحفہ یقینی طورپر دیا جائے گا ۔
وفد نے مزید بتایا کہ مالیگائوں میں وقف ترمیمی بِل کی منسوخی کیلئے موثر اقدام کئےگئے جس کی تفصیل اقلیتی امور کی وزارت کے گوش گزار کی گئیں۔بِل کے تعلق سے ملک بھر میں مسلمانوں میں پائے جارہے اضطراب سے بھی واقف کروایا گیا۔ اعلیٰ اور پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ سرکاری سطح پر ملنے والے تعلیمی وظائف سے محروم ہیں۔کرن رجیجو نے اس معاملے میں جائزہ لینے کی بات کہی ہے۔اسی طرح مختلف عناوین پرسیر حاصل گفتگو ارباب اقتدار سے ہوئی ۔ٹیکسٹائل منسٹری میں میٹنگ ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کی ایما پر ہوئی تھی جبکہ دیگر ملاقاتوں میںدھولیہ مالیگائوں سے رکن پارلیمان ڈاکٹر شوبھا اور ان کے خاوند دنیش بچھائوبنفس نفیس شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ دہلی میں شرد پوار اور بالا صاحب تھورات سے بھی ملاقات کی گئی۔