• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اترپردیش کے سبھی باشندوں کا فیملی شناختی کارڈ بنایا جائے گا

Updated: June 21, 2024, 11:05 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عمل آوری میں تیزی لانے کی ہدایت دی، اس کے ہمہ گیر فوائد کا دعویٰ کیاجارہا ہے۔

Chief Minister Yogi Adityanath. Photo: INN
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر : آئی این این

اتر پردیش میں حکومت کی جانب سے اب ہر فیملی کو ایک مخصوص شناختی کارڈ جاری کیاجائے گا جو تعلیمی اداروں میں داخلےسے لےکر روزگار اوردیگر سرکاری اسکیموں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو منعقد اعلیٰ سطحی میٹنگ میں  کہا کہ ’فیملی آئی ڈی‘ کنبہ کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ریاست کے ہر کنبہ کو سرکار کی اسکیموں  کا فائدہ مہیا کرانے اور ہر کنبہ کے کم سے کم ایک فرد کو روزگارفراہم کرنے کیلئے فیملی آئی ڈی جاری کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک اہم میٹنگ میں ’ایک پریوار۔ ایک پہچان اسکیم‘ سے متعلق کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ فیملی آئی ڈی سے غریب اور محروم طبقہ کو مختلف اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ایس بی آئی طویل مدتی بانڈ کے ذریعے۲۰؍ ہزار کروڑ روپےجمع کرے گا

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موجودہ وقت میں  ریاست میں تقریباً ۳ء۶۰؍ کروڑ کنبوں کے ۱۵ء۰۷؍ کروڑ لوگ غذائی تحفظ اسکیم کا فائدہ پارہے ہیں۔ ان کنبوں کا راشن کارڈ نمبر ہی دراصل فیملی آئی ڈی ہے، اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زیادہ غیر راشن کارڈ ہولڈروں  کو بھی فیملی آئی ڈی جاری کی جاچکی ہے۔ ایسے کنبے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں  ہیں، ان کیلئے ویب سائٹ 
https://familyid.up.gov.in
پر رجسٹریشن کرکے فیملی آئی ڈی حاصل کرنے کا نظم کیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ نے اس اسکیم کی زیادہ سےزیادہ تشہیر کی ہدایت دی ہے۔ یوگی نے کہا کہ اس سے ریاست کے شہریوں  کا ایک ڈیٹا بیس بنے گا۔ یہ ڈیٹا بیس مختلف اسکیمیں شہریوں تک شفافیت کے ساتھ پہنچانے میں معاون ہوگا۔ اب تک ۷۰؍ سے زائد خدمات اور اسکیموں کو فیملی آئی ڈی سے جوڑا جا چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK