• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایس بی آئی طویل مدتی بانڈ کے ذریعے۲۰؍ ہزار کروڑ روپےجمع کرے گا

Updated: June 21, 2024, 9:54 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) بانڈ کے ذریعےطویل مدتی ۲۰؍ ہزار کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے ہدف طے کیا ہے۔

State Bank of India Building. Photo: INN
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی عمارت۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) بانڈ کے ذریعےطویل مدتی ۲۰؍ ہزار کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے ہدف طے کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ایس بی آئی کے حصص کی قیمت توجہ کا مرکز رہے گی۔ بی ایس ای پر سال بہ سال ۱۳ء۳؍ فیصد اضافے کے ساتھ ایس بی آئی کے حصص (شیئر)نے ۲۰۲۴ء میں بھی مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 
 ایس بی آئی کے حصص کی قیمت فی الحال ۸۵۰؍روپے ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کو توقع ہے کہ ایس بی آئی کا شیئرایک ہزار روپے کے نشان کو عبور کر جائے گا۔ ۱۹؍ جون کو اپنی ریگولیٹری فائلنگ میں ایس بی آئی نے اعلا ن کیا تھا کہ سینٹرل بورڈ نے۱۹؍ جون ۲۰۲۴ء کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں، دیگر چیزوں کے ساتھ ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے کے طویل مدتی بانڈ کو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:کم ازکم امدادی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شیئر بازار میں رونق

طویل مدتی بانڈز مالی سال ۲۰۲۵ء کے دوران پبلک یا پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے جاری کئے جائیں گے۔ جمعرات کو ابتدا میں ایس بی آئی کے حصص کی قیمت معمولی طور پر ۸۵۰ء۵۵؍روپے فی حصص پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ اس کی دن کی سب سے زیادہ اور کم ترین قیمت بالترتیب ۸۵۳ء۹۵؍ روپے اور ۸۴۸ء۷۵؍روپے تھی۔ اب تک مارکیٹ کیپٹلا ئزیشن ۷ء۵۸؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ 
 اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بروکریج کمپنی نرمل بنگ نے کہا ہے کہ ایس بی آئی ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر میں سرفہرست مقام پر برقرار ہے اور اہم کاروباری شعبوں میں اس کی ۲۱؍ سے ۶۳؍ فیصد تک حصہ داری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس بی آئی نے مالی سال ۲۰۲۴ء سے۲۰۲۹ء تک کیلئے ہدف طے کیا ہےجس میں اس کی توجہ صارفین سے تعلقات مضبوط کرنے، ڈپازٹ کم کرنے، منافع بڑھانے اوررِسک مینجمنٹ اور گورننس کو مضبوط بنانے پر ہے۔ نرمل بنگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے ایس بی آئی نے ایسے ڈیجیٹل خاکے کو ترجیح دی ہے جو صارفین پرمرکوز ہو اور رابطے کے لحاظ سے ہر طبقے کے صارف کیلئے سہولت آمیز ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK