• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش میں مشتعل ہجوم نے فلم پروڈیوسر اور ان کےفلمسٹار بیٹے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

Updated: August 09, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Dhaka

حکومت مخالف احتجاج کے سبب بنگلہ دیش تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور وہاں سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے۔

Shantu Khan and Salim Khan. Photo: INN
شانتو خان اور سلیم خان۔ تصویر : آئی این این

حکومت مخالف احتجاج کے سبب بنگلہ دیش تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور وہاں سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے۔ بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر سلیم خان اور ان کے بیٹے شانتو خان ​​کومشتعل ہجوم نے قتل کر دیاہے۔ بنگلہ دیشی نیوزپورٹلز کا دعویٰ ہے کہ سلیم خان، شیخ حسینہ واجد اور ان کی پارٹی سے وابستگی رکھتے تھے، اس باعث حکومت مخالف ہجوم نے انہیں نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر ہونے کے علاوہ، سلیم خان بنگلہ دیش کے چاند پور ضلع میں لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کے چیئرمین بھی تھے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ۵؍ اگست کو سلیم اور شانتو اپنے گھر سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران بلیا یونین، فرخ آباد بازار میں مشتعل ہجوم ان کے سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھئے:اسپین: کاتالونیا کا ۷؍ سال سے مفرورسابق صدر بارسلونا میں نمودار اور پھر فرار

انہوں نے خود کو بچانے کیلئے پستول سے گولیاں بھی چلائیں، لیکن باگرہ بازار میں ایک بارپھر ہجوم نے انہیں  گھیرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلیم اور اس کے بیٹے شانتو کو مشتعل ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ سلیم خان ہندوستان کی بنگالی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ سے بھی وابستہ تھے۔ انہوں نے ٹالی ووڈ کے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک دیو کے ساتھ فلم `کمانڈو بنائی تھی جو ریلیز نہیں ہوئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹالی وڈ میں سلیم کی تقریباً ۱۰؍ فلمیں پروڈکشن کے مختلف مراحل میں تھیں۔ سلیم نے بنگلہ دیشی فلم `ٹنگی پارار میا بھائی کی ہدایت کاری کی تھی جو بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی سے متاثر تھی۔ سلیم پر پدما میگھنا ندی سے ریت کی غیر قانونی کھدائی کرنے کا بھی کیس چل رہا تھا۔ 
موسیقار راہل آننداکا گھر نذرآتش
 حکومت مخالف احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں  نےکھل کھیلااورپارٹی و مذہب کی بنیاد پر تشدد برپاکیا۔ پیر کو ڈھاکہ کے دھنمونڈی میں  موسیقار راہل آنندا کے گھر پر بھیڑ نے حملہ کردیا۔ اس دوران آنندا اپنی بیوی، بچے اور دیگر افراد کے ساتھ جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم بھیڑ نے ان کے گھرسے قیمتی سامان لوٹنے کے بعد آگ لگادی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK