• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کملا ہیرس کی صدارت ملک کی تباہی ہوگی: ٹرمپ

Updated: July 26, 2024, 11:30 AM IST | Agency | Washington

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستداں ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

Former US President Donald Trump. Photo: INN
سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستداں ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔ ٹرمپ نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستداں تھیں۔ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستداں ہے۔ 
  نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے میں کہا گیا ہے کہ کملا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کے سروے میں ڈونالڈ ٹرمپ کو ۳؍ فیصد سبقت حاصل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کملا ہیر س کوصدارتی امیدوار بنانے کی تیاری

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اقتدار کو اب نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتا ہوں، ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے باقاعدہ دستبرداری کے اعلان کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک میں جمہوری روایات اور اپنی کاوشوں سے امریکیوں کو آگاہ کیا۔ وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے۵؍نومبر کے صدارتی انتخاب سے کیوں دستبرداری اختیار کی؟ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ’ایک سنگین موڑ پر‘ہے اور اب نئی نسل کو مشعل دینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے ملک کو متحد کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK