• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کملا ہیر س کوصدارتی امیدوار بنانے کی تیاری

Updated: July 26, 2024, 11:25 AM IST | Agency | Washington

امریکی نائب صدر کو اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے صدارتی امیدوار بنا یا جاسکتا ہے۔

Participants in a rally in support of US Vice President Kamala Harris in Wisconsin. Photo: INN
وسکانسن میں نائب امریکی صدر کملا ہیر س کی حمایت میںمنعقدہ ریلی کے شرکاء۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبرداری کے بعد امریکہ کی نائب صدر کملا ہیر س کوحکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بنانے کی بڑے پیمانے تیاری کی جارہی ہے، حالانکہ اب تک سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے ان کی حمایت نہیں کی ہے۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے مندوبین نائب صدر کملا ہیرس کو اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اپنا صدارتی امیدوار بنا سکتے ہیں۔ کنونشن کی رولز کمیٹی نے بدھ کو ایک تجویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت امریکہ بھر میں موجود ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین ممکنہ صدارتی امیدواروں کو آن لائن ووٹ دے سکیں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کے بعد۵؍ نومبر کے صدارتی انتخاب کیلئے اپنے امیدواروں کے حق میں متحد ہونے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بجٹ کیخلاف وزرائے اعلیٰ کا احتجاج شدید تر

اب تک کملا ہیرس واحد اعلیٰ ڈیموکریٹک لیڈر ہیں جنہوں نے عوامی طور پرصدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یقینی طور پر یکم اگست سے شروع ہونے والی ووٹنگ کے پہلے ہی دور میں صدارتی نامزدگی کی منظوری حاصل کرلیں گی۔ اس طرح وہ۱۹؍ سے۲۲؍ اگست تک شکاگو میں ہونے والے پارٹی کنونشن سے کئی روز پہلے ہی صدارتی امیدوار بن سکتی ہیں۔ 
صدر بائیڈن نے۲۱؍ جولائی کو انتخابی مہم سے دستبردار ہوتے وقت کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے کانگریس کے سیکڑوں ڈیموکریٹک اراکین اور گورنرز کے ساتھ ساتھ سرکردہ لیبر یونینوں اور کارکن تنظیموں نے کملا ہیرس کی حمایت کی ہے، حالانکہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے اب تک صدارتی امیدواروں کی دوڑ کے سلسلے میں نائب امریکی صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ 
 امریکی میڈیا کے مطابق بارک اوبامہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جماعت ڈیموکریٹک کی ممکنہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا لیکن این بی سی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو کملا ہیرس نے اپنی صدارتی امیدواری کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے بارک اوبامہ اور وہ قریبی رابطے میں ہیں، کملا ہیرس نے اس ہفتے جب اپنی مہم کا آغاز کیا تو ان دونوں میں متعدد بار بات چیت ہوئی۔ امریکی میڈیا نے قریبی افراد کے حوالے سے بتایا کہ اوبامہ نے نجی طور پر ہیرس کی امیدواری کی مکمل حمایت کی ہے اور جلد ہی وہ اس کی باقاعدہ توثیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ اوبامہ امریکہ کے واحد ہائی پروفائل ڈیموکریٹ ہیں، جنہوں نے ابھی تک ہیرس کی حمایت نہیں کی۔ جبکہ پارٹی کے دیگر لیڈر عوامی طور پر ان کی حمایت کیلئے آگے بڑھے ہیں، لیکن سابق صدر نے اب تک اپنی حمایت کا اعلان نہیں  کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشیل اوباما بھی کملا ہیرس کی امیدواری کی حمایت کرتی ہیں۔ 
  اسی دوران ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپنی گفتگو کے دوران سابق صدر نے ہیرس کو انتخابی مہم چلانے اور وہائٹ ہاؤس میں کامیابی سے داخل ہونے کے سلسلے میں مشوروں کی دو بار پیشکش کی ہے، انہوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ کملا ہیرس نے بہت کم وقت میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK