• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’نئے وقف بل کا مقصد اوقاف کی زمینیں اڈانی کو دینا ہے‘‘

Updated: August 19, 2024, 11:13 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Dharavi

دھاراوی میں منعقدہ جلسہ عام میں آدتیہ ٹھاکرے کی مودی حکومت پر تنقید،سرکار بننے پر ٹینڈر رد کرنے کا اعلان۔

Member of Parliament Anil Desai speaking while Aditya Thackeray and others are sitting on the stage. Photo: INN
رکن‌پارلیمنٹ انیل دیسائی تقریر کرتے ہوئے جبکہ آدتیہ ٹھاکرے و دیگر اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔ تصویر : آئی این این

دھاراوی بچاؤ آندولن کی جانب سے اتوار کی شام کو ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا‌گیا‌۔ ‌ اس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہر دھاری واسی کے حقوق کی حفاظت کے لئے شیوسینا تیار ہے۔ دھاراوی کے ٹینڈر میں دھاراوی نیچر پیک، ریلوے اور ٹاٹا پاور کی زمین دی گئی ہے اور دھاراوی کی ۶۰۰؍ایکڑ زمین کے عوض ممبئی کی ۲؍ ہزار ایکڑ زمین‌ اڈانی کو دے دی گئی ہے۔ آپ لوگوں کو ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ ایک بھی دھاراوی واسی کو باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ 
آدتیہ نے حاضرین سے سوال کیا کہ مودی کا مالک کون ہے، لوگوں نے جواب دیا اڈانی، پھر پوچھا شندے کا مالک کون‌ ہے؟ لوگوں نے کہا اڈانی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکو‌مت بننے پر نیا ٹینڈر لایا جائے گا، اڈانی کا ٹھیکہ رد کیا جائے گا اور ہر مکین کو ۵۰۰؍اسکوائر فٹ کا مکان دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھئے:سائن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ،۲؍افراد گرفتار

انہوں نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیا وقف بل لایا گیا ہے تاکہ وقف کی زمینیں بھی اڈانی کو دے دی جائیں۔ اس کے علاوہ لاڈلی بہن کے نام پر عورتوں کو محض ۱۵۰۰؍ روپے اور شندے کے منڈے (یعنی ایم ایل اے )کو ۵۰؍ کھوکھے۔ رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی نے کہا کہ دھاراوی والوں نے ہمیں کامیاب کیا ہے ہم‌ ان کے محافظ بن کر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دھاراوی کے پھیری والوں کو پولیس نہ ہٹائے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ونایک راؤت، بابو راؤ مانے، ملند‌ راناڈے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK