• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عام آدمی پارٹی نے ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ دستخطی مہم شروع کی

Updated: May 03, 2024, 8:28 AM IST | Agency | New Delhi

مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کے عوام اروند کیجریوال کے ساتھ ہیں۔

Aam Aadmi Party is active to get Chief Minister Arvind Kejriwal out of jail. Photo: INN
عام آدمی پارٹی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے سرگرم ہے۔ تصویر : آئی این این

عام آدمی  پارٹی (آپ ) نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف `’جیل کا جواب ووٹ سے‘ دستخطی مہم شروع کی ہے۔مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا  اتحاد  کے امیدوار کلدیپ کمار اور جنگ پورہ سے آپ کے ممبر اسمبلی  پر وین کمار نے یہاں لاجپت نگر سینٹرل مارکیٹ سے  اس مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران کلدیپ کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کیلئے کئی کام  کئے ہیں جن میں مفت  پانی،۲۴؍ گھنٹے بجلی،   اچھے اسکول اور اسپتال شامل ہیں۔بی جے پی کے ہاتھوں ایسے وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈالنے سے دہلی کے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔ دہلی کے عوام اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بار وہ اپنے ووٹوں سے جیل کا جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مالیگائوں ومضافات میں نیٹ کے ۵؍ ایگزام سینٹرس قائم، ایڈمٹ کارڈ جاری

کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کے عوام  ۲۵؍ مئی کو دہلی سے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں گے۔ دہلی کے رائے دہندگان اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مختلف طریقوں  سے مہم چلا رہے ہیں ۔جب عوام اروند کیجریوال کی حمایت میں سڑکوں پر نکلتے ہیں تو انہیںگرفتار کرکے ان کے  ایف آئی آر درج  کی جاتی ہے، اسلئے عوام کو۲۵؍مئی کا بے صبری سے انتظار ہے۔
 ایم ایل اے پروین کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال کو جیل میں ڈال کر بی جے پی نے  بہت غلط کیا ہے۔دہلی  کے عوام میں بی جےپی مخالف  لہر ہے۔ دستخطی مہم کے ذریعے لوگوں کی طرف سےپیغامات لکھے جا رہے ہیں ۔ لوگ اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ اروندکیجریوال سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ لوگ اروندکیجریوال کے کاموں کی تعریف کر رہے ہیں۔ بی جے پی  کیجریوال کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے، لیکن دہلی کے لوگ انہیں باہر نکالنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK