• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’وکھرولی میں مسلم قبرستان کیلئے قطعہ اراضی مختص کی جائے‘‘

Updated: July 27, 2024, 3:01 PM IST | Inquilab News Network

انقلاب میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ابو عاصم اعظمی کا وزیر اعلیٰ کو مکتوب۔

Abu Asim Azmi Photo: INN
ابوعاصم اعظمی۔ تصویر : آئی این این

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مکتوب دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی کے مشرقی مضافات  وکھرولی علاقہ میں مسلم قبرستان کیلئے قطعہ اراضی مختص کی جائے۔ انہوں نے جمعہ (۲۶؍ جولائی ۲۰۲۴ء) کو انقلاب (ممبئی) میں شائع ہونے والی خبر ’مسلمانوں کی ایک ہی مانگ، وکھرولی میں ہو قبرستان‘ کا تراشہ بھی اپنے لیٹر کے ساتھ منسلک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دلیپ کمار کا بنگلہ فروخت ہوگیا!

اپنے خط میں ابو عاصم اعظمی نے لکھا ہےکہ وکھرولی میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے اور یہاں قبرستان نہ ہونے کے سبب  شہریوں کو میت کی تدفین میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۱۹۶۰ء میں یہ علاقہ بسایا گیا۔ اس دوران ہندو شمشان بھومی، کرسچن اور مسلم قبرستان کیلئے قطعہ اراضی مختص کی گئی تھی۔ ہندو سماج کو شمشان بھومی کیلئے جگہ  فراہم کر دی گئی ہے لیکن اب تک مسلمانوں کو قبرستان کیلئے زنین نہیں دی گئی ہے۔ قبرستان نہ ہونے کے سبب وکھرولی کے مکینوں کو میت کی تدفین کیلئے ۵؍ کلو میٹر دور گھاٹکوپر قبرستان لے جانا پڑتا ہے جس سے کافی پریشانی ہوتی ہے۔
ابو عاصم نے  وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم قبرستان کیلئے فوری طور پر مختص شدہ قطعہ اراضی فراہم کی جائے تاکہ تدفین کیلئے طویل فاصلہ طے نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK