• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اروند کیجریوال کی عرضی ،۴۸؍ مرتبہ گھر سے کھانا آیا، آم صرف ۳؍ مرتبہ بھیجا گیا

Updated: April 19, 2024, 11:41 PM IST | Agency | New Delhi

منی لانڈرنگ معاملہ میں کہا کہ ای ڈی جھوٹ بول رہی ہے، انسولین لینے کے مطالبہ پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ پیر تک محفوظ کرلیا۔

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal is not being relieved. Photo: INN
دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو راحت نہیں دی جارہی ہے۔ تصویر : آئی این این

شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔خصوصی جج کاویری باویجا نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ وہ ۲۲؍ اپریل کو   اپنا فیصلہ سنائیں گی۔ تاہم اس دوران انہوں نے تہاڑ جیل اور ای ڈی سے  اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پہلے مرحلے کی ۱۰۲؍ سیٹوں پر ۶۰؍ فیصد پولنگ

قبل ازیں کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ کیجریوال کی نئی درخواست کی ایک کاپی ای ڈی کو فراہم کر دی گئی ہے۔سنگھوی نے دلیل دی کہ ان کے مؤکل ۲۲؍ سال سے ذیابیطس کا شکار ہیں، جس کیلئے انہیں روزانہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا موکل بار بار کہہ رہا ہے کہ ان کا ڈاکٹر شوگر لیول مانیٹر کر سکتا ہے، اسے مسلسل مانیٹر کرنا چاہئے۔ سنگھوی نے کیجریوال کے چارٹ کا حوالہ دیا جس میں ان کی شوگر لیول کی نگرانی کی جا رہی ہے۔آم کھانے کے بارے میں ای ڈی کے دعوے پر سنگھوی نے کہا کہ کیجریوال کو صرف تین بار آم بھیجا گیا تھا۔ ۸؍ اپریل کے بعد تو آم نہیں بھیجے گئے۔کیجریوال نے چائے کے ساتھ چینی نہیں بلکہ شوگر فری کا استعمال کیا ہے  ای ڈی کے آلو پوری کھانے کے الزام پر سنگھوی نے کہا کہ یہ بالکل غلط الزام ہے۔گھر کا کھانا ۴۸؍ مرتبہ آیا جس میں صرف ایک بار کیجریوال نے آلو پوری کو نوراتری پرساد کے طور پر کھایا۔ انہوں نے درخواست کی کہ کیجریوال کو ڈاکٹر کی سہولت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK