• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مسلمانوں کو ہراساں کرنے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘‘

Updated: July 29, 2024, 12:15 PM IST | I Shaikh | Dhule

جمعیۃ علماء دھولیہ ضلع کے وفد نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ساتھ میٹنگ کی اور مکتوب پیش کیا۔

In the meeting organized in Madrasah Falah Dareen, Jamiat officials and Member of Assembly Farooq Shah can be seen. Photo: INN
مدرسہ فلاح دارین میں منعقدہ میٹنگ میں جمعیۃ کے ذمہ داران اور رکن اسمبلی فاروق شاہ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

دھولیہ و اطراف میں بڑھتی شرانگیزی پر قدغن لگانے کے مطالبے کے تحت سنیچر کو جمعیۃ علماء دھولیہ ضلع کی جانب سے مدرسہ فلاح دارین میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ اور جمعیۃکے اراکین نے شہر واطراف کے دیہاتوں میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر روک لگانے نیز تعلیمی، سماجی اور روزگار کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس ضمن میں جمعیۃ علماء دھولیہ ضلعی صدر سید مفتی محمد قاسم جیلانی نے ڈاکٹر فاروق شاہ سے کہاکہ پارلیمنٹ الیکشن کے بعد سے سماج دشمن عناصر نے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ شرپسندوں کی ان حرکتوں سے خاص طور پر دیہاتوں کے مسلمانوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ عوامی نمائندے کی حیثیت سے رکن اسمبلی فاروق شاہ سے ضلع انتظامیہ، ضلع پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ منعقد کرکے شرپسندوں پر قدغن لگانے کی مانگ کی۔

یہ بھی پڑھئے:’’کانگریس کوشعبہ اقلیت بندیاعمران پرتاب گڑھی کوصدارت سےمعزول کردیناچاہئے‘‘

مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے گزشتہ دنوں ساکری تعلقہ اور شیروڈ قصبے میں مسلمانوں کے ساتھ شرانگیزوں کے ذریعے مار پیٹ اور دیگر واقعات کا حوالہ دیکر کہا کہ ماضی کی طرح حالات پیدا کرنے کی منظم سازش کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمعیۃ کے ذمہ داران کی باتیں بغور سننے کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے تیقن دیا کہ ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کی جائے گی۔ اقلیتی علاقوں کے تعلیمی، سماجی، روزگار کے مسائل پرفاروق شاہ نے جمعیۃ کے ذمہ داران سے وعدہ کیا کہ اقلیتی علاقوں میں طلبہ کیلئے اسٹڈی سینٹر جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ کارپوریشن کی اردو اسکول نمبر۲۵؍مولوی گنج میں ڈیجیٹل اسکول کے ہمراہ حج تربیتی کلاس سینٹر، ملٹی پرپز ہال کیلئے تعمیراتی کام شروع کئے جانے کے علاوہ شہر میں خاص طور پر اقلیتی علاقوں میں جنگی پیمانے پر تعمیراتی کاموں کی فہرست گنوائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK