• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کا اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ، مودی پر اڈانی کو بچانے کا الزام

Updated: November 21, 2024, 5:37 PM IST | New Delhi

کانگریس کے رکن پارلیمان اور سینئر لیڈرراہل گاندھی نےو زیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کو گوتم اڈانی کو حراست میں لینے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے اور سیبی کی چیئرپرسن مادھوری پوری بچ کے خلاف تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Senior Congress leader Rahul Gandhi. Photo: PTI
کانگریس کے سینئرلیڈر راہل گاندھی۔تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے رکن پارلیمان اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت کو گوتم اڈانی کو حراست میں لینے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔راہل گاندھی نے سیبی کی چیئرپرسن مادھوری پوری بچ کے خلاف تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ۔ راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس کے درمیان کہا کہ ’’اڈانی کو فوری طور پر حراست میں لیا جانا چاہئے اور ان کی ’’حامی‘‘ مادھوری پوری بچ کے خلاف بھی تفتیش ہونی چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ واضح ہے کہ اڈانی نے نہ صرف یہ کہ ہندوستانی قوانین بلکہ امریکی قوانین کو بھی توڑا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: ہیضہ کی وباء میں اضافہ، ۳۲۸؍ نئے معاملات، ایک ہزار سے زائد اموات

کانگریس کے سینئر لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ’’اڈانی نے مبینہ طور پر تقریباً ۲؍ ہزار روپے کا گھوٹالہ کیا ہے اور ممکن ہے کہ انہوں نے مزید اور اسکیم کئے ہوں۔پھر بھی وہ ملک میں بغیر سزا کے ملک میں گھوم رہے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نےو زیر اعظم نریندر مودی پر اڈانی کو بچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اڈانی پر بدعنوانی کے ذریعے ہندوستان کا سرمایہ حاصل کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ اس کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ انہیں حراست میںنہیں لیا جائے گا کیونکہ اڈانی کو وزیر اعظم مودی کی حمایت حاصل ہے۔ وہ اڈانی کو بچانے والوں میں سے ایک ہیں۔‘‘ انہوں نےو زیر اعظم مودی کے ’’ایک ہیں تو سیف ہیں‘‘ کے نعرے کے تعلق سے کہا کہ ’’مودی یہ کہتے ہیں کہ ایک ہیں تو سیف ہیں، ہندوستان میں مودی اور اڈانی ایک ہیں اور محفوظ بھی۔‘‘خیال رہے کہ آج امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK