• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: ہیضہ کی وباء میں اضافہ، ۳۲۸؍ نئے معاملات، ایک ہزار سے زائد اموات

Updated: November 21, 2024, 1:23 PM IST | Khartoum

سوڈان کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ’’سوڈان میں ہیضہ کے مزید ۳۲۸؍ معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد کل معاملات ۳۸؍ ہزارہوچکے ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہیضہ کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Cholera outbreaks are increasing in Sudan. Photo: X
سوڈان میں ہیضہ کی وباء میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تصویر: ایکس

سوڈان کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ سوڈان میں ہیضہ کے مزید ۳۲۸؍ معاملات درج کئے گئے ہیں۔۱۲؍ اگست ۲۰۲۴ء کوحکام کی جانب سے ہیضہ کی وباء کااعلان کرنے کے بعد ہیضہ کے کل معاملات ۳۸؍ ہزار سے زائد ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار ۷۲؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔  وزارت نے نشاندہی کی کہ ’’ ۲۰؍ اکتوبر کو سوڈان کی ریاست الجزیرہ میں تشدد بڑھنے کے بعد بے گھر ہونےو الے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔‘‘ہیضہ ایک ایسی وباء ہے جو بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ آلودہ پانی کی وجہ سے پھیلتی ہے اور اس کے نتیجے میں اسہال اورجسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران ڈینگی کی بیماری بھی پھیل رہی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’سوڈان میں ڈینگی کے ۴۸؍ نئے معاملات درج کئے گئے ہیںجس کے بعد ڈینگی سے متاثر افراد کی کل تعداد ۷؍ہزار ۸۴؍ ہوچکی ہے جبکہ ۱۴؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ ڈینگی ایسے مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے جن کے اندروائرس ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نتیش رانے کا اشتعال انگیز پوسٹ: ’’سدھی ونائیک مندر پر وقف بورڈ نے دعویٰ پیش کیا‘‘

ڈینگی سے متاثر افراد میں شدید بخار، سردرد،جوڑوں میں درد اور متلی جیسی علامات پائی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ سوڈان میں اپریل ۲۰۲۳ء میں آر ایس ایف اور سوڈان فوج کے درمیان خانہ جنگی کی شروعات کے بعد طبی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ خانہ جنگی کے نتیجے میں ۲؍ ہزار افراد ہلاک جبکہ یو این کے اعدادوشمار کے مطابق ۱۳؍ ملین سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK