مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی وزیراعلیٰ فرنویس سے ملاقات، نائب اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: December 09, 2024, 10:38 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی وزیراعلیٰ فرنویس سے ملاقات، نائب اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ۔
بی جےپی لیڈر ایڈوکیٹ راہل نارویکر اتوار کو بلا مقابلہ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی( ایم وی اے) کی جانب سے اسپیکر کے عہدہ کیلئے کسی کا نام تجویز نہیں کیا گیاتھا اس لئے راہل نارویکر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ اس کا اعلان پیر کو ایوان اسمبلی میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:وزارت داخلہ پر شندے کو بی جے پی کا ٹکا سا جواب
اس دوران بھاسکر جادھو کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی کے ایک وفد نے اتوار کو دوھان بھون میں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے ملاقات کی اور مطالبہ کیاکہ اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے۔ اس موقع پر نانا پٹولے، آدتیہ ٹھاکرے، وجے ویڈٹی وار اور جتیندر اوہاڑ بھی موجود تھے۔
اسپیکر منتخب ہونے ایک بار پھر اسپیکر کے طور پر ذمہ داری سونپے جانے پرایڈوکیٹ راہل نارویکر نے اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔