• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزارت داخلہ پر شندے کو بی جے پی کا ٹکا سا جواب

Updated: December 09, 2024, 10:29 AM IST | Agency | Mumbai

صاف کہہ دیا کہ پی ڈبلیو ڈی، شہری ترقیات اور وزارت محصولات میں سے اپنی پسند کی وزارت چن لیں، محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہےگا۔

Eknath Shinde. Picture: INN
ایکناتھ شندے۔ تصویر: آئی این این

وزارت اعلیٰ سے دستبرداری کے بدلے میں  وزارت داخلہ کیلئے مصر شیوسینا(شندے) کو بی جےپی نے ٹکا سا جواب دے دیا ہے۔زعفرانی پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ اپنے پاس رکھیں گے جبکہ وزارت مالیات اور پلاننگ کا وعدہ نائب وزیراعلیٰ  اجیت پوار سے پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔ اس لئے ایکناتھ شندے اپنے لئے وزارت محصولات، پی ڈبلیو ڈی اور شہری ترقیات میں  سے جسے چاہئیں منتخب کرلیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:سنجیو بھٹ کو راحت، حراستی تشدد کے کیس میں عدالت نے باعزت بری کردیا

ذرائع کے مطابق’’ بی جےپی نے اپنی اتحادی پارٹی شیوسینا کے سامنے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اُسے وزارت داخلہ نہیں دے سکتی۔ ‘‘ جمعہ کو وزیراعلیٰ  دیویندر فرنویس میڈیا سے بات چیت میں بھی ا س کا اشارہ دے چکے ہیں۔ انہوں  نے کہا ہے کہ ’’مرکز میں بی جےپی کے زیر اقتدار حکومت ہے، مرکزی وزارت داخلہ بی جےپی کے پاس ہے اس لئے یہاں (مہاراشٹرمیں) بھی بی جےپی کے پاس ہی وزارت داخلہ رکھنے پر تال میل میں  آسانی ہوگی۔ ‘‘ یا درہے کہ بطوروزیراعلیٰ  اپنی پہلی میعاد میں بھی دیویندر فرنویس نے وزارت داخلہ اپنے پاس ہی رکھی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK