پاکستان میں موجود افغانستان کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنا چاہتا ہے،اور ان کی بے دخلی بہت جلد عمل میں آئے گی۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 12:13 PM IST | Islamabad
پاکستان میں موجود افغانستان کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنا چاہتا ہے،اور ان کی بے دخلی بہت جلد عمل میں آئے گی۔
اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے بدھ کو خبردار کیا کہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنا چاہتا ہے اور ان کی بے دخلی بہت جلد ہونے والی ہے۔سفارت خانے نے پاکستان کے منصوبوں کے تعلق سے ایک سخت الفاظ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد اور قریبی گیریژن شہر راولپنڈی میں افغان شہریوں کو گرفتاریوں، تلاشیوں اور پولیس کی جانب دوسرے حصے میں منتقل ہونے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کوسٹاریکا امریکہ کے ذریعے ملک بدر کیے گئے ہندوستانی تارکین وطن کو لینے پر راضی
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانوں کو حراست میں لینے کا یہ عمل، جو بغیرکسی رسمی اعلان کے شروع ہوا، اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے کو کسی رسمی خط و کتابت کے ذریعے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افراد کے علاوہ، تقریباً۱۴؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار افغانی اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے تحت بطور مہاجر رجسٹر ہیں۔