کوسٹاریکا امریکہ کے ذریعے ملک بدر کیے گئے ہندوستانی تارکین وطن کو لینے پر راضی ہو گیا ہے۔ جبکہ صدر کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ بدھ کو پہنچنے والے پہلے گروپ میں کتنے ہندوستانی شامل ہوں گے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 9:27 PM IST | San José.
کوسٹاریکا امریکہ کے ذریعے ملک بدر کیے گئے ہندوستانی تارکین وطن کو لینے پر راضی ہو گیا ہے۔ جبکہ صدر کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ بدھ کو پہنچنے والے پہلے گروپ میں کتنے ہندوستانی شامل ہوں گے۔
کوسٹا ریکاکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بدھ کو ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ۲۰۰؍غیر دستاویزی تارکین وطن کو لے کر آرہےامریکہ کی پرواز قبول کرنے پر راضی ہےجنہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن پہلے تجارتی پروازکے ذریعے دارالحکومت سان ہوزے کے ہوائی اڈے پہنچیں گے۔جس کے بعد وہ اپنےآبائی ملک کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جہاز میں سوار کتنے ہندوستانی ہوں گے۔ان تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن بھیجے جانےتک تارکین وطن مراکز میں رکھا جائےگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کوسٹا ریکا میں قیام کے دوران تارکین وطن کی دیکھ بھال کی نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ اعلان ۵؍ فروری سے کم از کم ۳۳۵؍ ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کرنے کے پس منظر میں آیا۔اس سے قبل پاناما، ایل سلواڈور اور گوئٹے مالا نے بھی امریکا سےملک بدر کئے جا نے والے افراد کو قبول کرنے کی پیشکش کی تھی۔۲۴؍ جنوری کو ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مناسب دستاویزات کے بغیر بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے پر عزم ہے۔ ۱۳؍فروری کو واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئےتیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ہندوستان میں `’’ووٹر ٹرن آؤٹ‘‘ کیلئےامریکی فنڈزختم کرنے کا دفاع کیا
واضح رہے کہ ۲۰۲۲ءکی یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ ملک میں۲؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار غیر دستاویزی ہندوستانی مہاجرین رہ رہے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۴ءتک ۱۲؍ مہینوں میں ۱۱۰۰؍سے زیادہ ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا جا چکاہے۔