• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی انتخاب کے بعد عوام کو مہنگائی کا جھٹکا

Updated: November 26, 2024, 3:37 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی کیساتھ دیگر شہروں میں سی این جی کے دام میں فی کلو ۲؍روپے اضافہ۔ دہلی میں انتخاب کے پیش نظر صارفین کیلئے قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

A rise in the price of CNG may also increase the price of other things. Photo: INN
سی این جی کی قیمت بڑھنے سے دیگر چیزوں کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی سی این جی کی قیمت میں ۲؍ روپے فی کلوگرام  اضافہ کیا گیا ہے لیکن انتخابی ریاست دہلی میں فی الحال صارفین کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ 
 اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ، ایک کمپنی جو قومی دارالحکومت اور اطراف کے شہروں میں کھانا پکانے اور سی این جی کیلئے گھروں کو پائپ کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کرتی ہے، نے ہفتے کے آخر میں سی این جی کی قیمت میں ۲؍ روپے فی کلو اضافہ کیا ہے۔نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور دیگر شہروں میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، لیکن دہلی، جہاں چند مہینوں میں انتخابات ہونے والے ہیں کو استثنیٰ  کردیا گیا  ہے۔
 ایم جی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق انتخابات کے اختتام کے ساتھ ہی ممبئی میں گیس کی خردہ فروخت کرنے والی مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں سی این جی کی قیمتوں میں۲؍ روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ شہر کے دیگر گیس خردہ فروشوں جیسے ایم جی ایل اور اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ نے خام مال کی قیمتوں میں ۲۰؍ فیصد اضافے کے باوجود گزشتہ ۲؍ ماہ سے خردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ایف پی آئیز نے نومبر میں ۲۶۵۰۰؍ کروڑ روپے اسٹاک مارکیٹس سے نکالے

جیسے ہی ممبئی میں اسمبلی انتخابات ختم ہوئے، ایم جی ایل نے۲۳؍ نومبر سے سی این جی کی قیمتوں میں ۲؍ روپے فی کلو اضافہ کر کے۷۷؍ روپے کر دیا۔ شہر میں سی این جی کی خردہ فروخت کرنے والوں نے بھی اس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئی جی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں سی این جی کی قیمت ۷۵ء۰۹؍  روپے فی کلوگرام پر برقرار رہیں جب کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں قیمتیں ۲؍ روپے فی کلو بڑھ کر ۸۱ء۷۰؍ روپے فی کلو اور گروگرام میں ۸۲ء۱۲؍  روپے فی کلوگرام ہوگئیں۔ اسے ۲۳؍ نومبر سے نافذ کیا گیا تھا۔
 مقامی ٹیکس جیسے ویٹ  کی وجہ سے سی این جی کی قیمتیں ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔ جب۲۰۲۲ء میں اتر پردیش میں انتخابات ہونے والے تھے، آئی جی ایل  نے دہلی میں قیمتوں پر نظر ثانی کی تھی، لیکن اتر پردیش کے شہروں کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔صنعت کے ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں سی این جی  کی قیمتوں میں جنوری یا فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ اے جی ایل اور آئی جی ایل   نے قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا، لیکن ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ جائز تھا کیونکہ فرمزکو اب ریگولیٹڈ یا اے پی ایم  گیس کی سپلائی میں مسلسل دو راؤنڈ کی کٹوتی  کے بعد مہنگی گیس خریدنی پڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK