• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی بھی پرچۂ نامزدگی داخل کریں گی

Updated: May 03, 2024, 4:16 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

یوپی ایس سی کی تیاری کررہی نصرت انصاری نیشنل اسکول آف ڈراما سے بھی وابستہ ہیں، غازی پور کے رکن پارلیمان نے اپنی بیٹی کو اپنا سیاسی وارث قرار دیا۔

Nusrat Afzal Ansari. Photo: INN
نصرت افضال انصاری۔ تصویر: آئی این این

ملک کے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میںاترنے والے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تمام امیدوار ہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک غازی پور کے رکن پارلیمان افضال انصاری بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈمی امیدوار کے طورپر اپنی بیٹی نصرت انصاری کا فارم بھی داخل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔   اطلاعات کے مطابق اپنے حامیوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنے سیاسی وارث کے طور پرباقاعدہ  اعلان بھی کیا ہے۔ اس میٹنگ میں ’انڈیا‘ اتحاد کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
انہیں بیک وقت دو طرح کے خدشات لاحق ہیں۔ اول یہ کہ کوئی بھی خامی نکال کر اُن کا پرچہ نامزدگی مسترد کیا جاسکتا ہے جیسا کہ ملک کے کئی لوک سبھا حلقوں میں مختلف امیدواروں کے ساتھ ہوا ہے۔ دوم یہ کہ ایک معاملے میں انہیں ’ایم پی ۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ‘ کی جانب سے ۴؍ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس فیصلے کو افضال انصاری نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں۱۳؍ مئی کو اس کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے فی الحال ۳۰؍ جون تک فیصلے پرروک لگادی ہے لیکن اس کے بعد کیا ہوگا، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اگر’ ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ‘ کا فیصلہ باقی رہ جاتا ہے تو  افضال انصاری الیکشن ہی نہیں لڑ سکیںگے۔ان دونوں ہی صورتوں میں افضال انصاری اپنی بیٹی کو آگے بڑھا کر انہیں اپنا سیاسی وارث بنانے کی کوشش کریں   گے۔  

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۸؍ نہیں ۵ء۶؍ فیصد تک ہے: رگھورام راجن

میڈیارپورٹس کے مطابق حامیوں کے ساتھ میٹنگ میں نصرت کا تعارف کراتے ہوئے افضال انصاری نے کہا کہمیری بیٹی نے دہلی کے ممتاز تعلیمی ادارے’ لیڈی شری رام کالج‘ سے بی اے اورٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز سے ’رورل ڈیولپمنٹ‘ میں ایم اے کیا ہے۔ افضال انصاری نے مزید بتایا کہ نصرت فی الحال آئی اے ایس کی تیاری کر رہی  ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ڈراموں سے بھی خاصی خاصی دلچسپی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے ٹاپ تھیٹروں میں اپنے شوز کئے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران شاہین باغ میں بھی  ایک شو کیا  تھا۔ بہرحال ا س اعلان کے بعد ہی سے نصرت سرگرم ہوگئی ہیں اور وہ اپنے حلقے میں لوگوں سے ملاقاتیں کرنے لگی ہیں۔ 
خیال رہے کہ غازی پور لوک سبھا حلقے میں یکم جون کو آخری مرحلے میں الیکشن ہوگا۔ یہاں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۴؍ مئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK